وزارت خزانہ میں غذائی اشیاء کی فراہمی و قیمتوں میں استحکام کے جائزے بارے اجلاس ملک میں اشیائے ضروریہ کی کوئی قلت نہیں،حکام کی بریفنگ

اسلام آباد ۔ 19 فروری (اے پی پی) وزارت خزانہ میں اہم غذائی اشیاء کی فراہمی اور قیمتوں میں استحکام کے جائزے بارے اجلاس ہوا جس کی صدارت وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کی۔اجلاس میں یوٹیلیٹی سٹور کارپوریشن،کامرس،نیشنل فوڈ سیکورٹی،ایف بی آر اور وزارت صنعت وپیداوار کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔وزارت خزانہ کے ترجمان کے مطابق اجلاس کو بتایا گیا کہ ملک میں اشیائے ضروریہ کی …

اسلام آباد ۔ 19 فروری (اے پی پی) وزارت خزانہ میں اہم غذائی اشیاء کی فراہمی اور قیمتوں میں استحکام کے جائزے بارے اجلاس ہوا جس کی صدارت وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کی۔اجلاس میں یوٹیلیٹی سٹور کارپوریشن،کامرس،نیشنل فوڈ سیکورٹی،ایف بی آر اور وزارت صنعت وپیداوار کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔وزارت خزانہ کے ترجمان کے مطابق اجلاس کو بتایا گیا کہ ملک میں اشیائے ضروریہ کی کوئی قلت نہیں جبکہ قیمتوں میں کمی کے لیے ضلعی اور صوبائی انتظامیہ کو مزید بہتر کردار ادا کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔اجلاس میں رمضان المبارک کے دوران چیزوں کی قیمتوں کو مستحکم رکھنے کے حوالے سے بھی غور کیاگیا۔