اسلام آباد ۔ 19 فروری (اے پی پی) سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ اپریل 2020ء میں مشترکہ تعاون کمیٹی (جے سی سی) کے اجلاس کے لیے مشرقی اور مغربی روٹ کے منصوبوں کے حوالے تیاریاں جاری ہیں۔ بدھ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے سیکرٹری مواصلات جواد رفیق ملک کے ساتھ ملاقات میں اپریل2020ء میں آنے …
اپریل میں مشترکہ تعاون کمیٹی کے اجلاس کے لئے مشرقی اور مغربی روٹ کے منصوبوں کے حوالے تیاریاں جاری ہیں، سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کا ٹویٹ
اسلام آباد ۔ 19 فروری (اے پی پی) سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ اپریل 2020ء میں مشترکہ تعاون کمیٹی (جے سی سی) کے اجلاس کے لیے مشرقی اور مغربی روٹ کے منصوبوں کے حوالے تیاریاں جاری ہیں۔ بدھ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے سیکرٹری مواصلات جواد رفیق ملک کے ساتھ ملاقات میں اپریل2020ء میں آنے والے جے سی سی کی تیاری کے لئے مشرقی اور مغربی دونوں راستوں کے ساتھ ساتھ آنے والی اور آئندہ سڑکیں/ موٹر وے منصوبوں کو مکمل کرنے کے تفصیلی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزارت مواصلات اور این ایچ اے نے آنے والے منصوبوں کے لئے بہتر تیاری کی ہے۔









