وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین سے جرمنی کے سفیر کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 19 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین سے جرمنی کے سفیر برن ہارڈ شلیگ ہیک نے بدھ کو یہاں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین نے جرمن سفیر کو وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں جاری منصوبوں کے بارے آگاہ کیا اور کہا کہ ہم سول۔ملٹری انٹرفیس بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔ …

اسلام آباد ۔ 19 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین سے جرمنی کے سفیر برن ہارڈ شلیگ ہیک نے بدھ کو یہاں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین نے جرمن سفیر کو وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں جاری منصوبوں کے بارے آگاہ کیا اور کہا کہ ہم سول۔ملٹری انٹرفیس بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔ چوہدری فواد نے کہا کہ موجودہ حکومت نے وزارت میں اصلاحات لاتے ہوئے بیوروکریٹس کی جگہ ماہرین کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ حکومت زراعت کے شعبہ میں جرمنی کے تعاون کی خواہاں ہے۔ جرمنی کے سفیر نے کہا کہ پاکستان ایک دلچسپ ملک ہے اور یہاں کے عوام سے مل کر خوشی ہوتی ہے۔ جرمنی کے سفیر نے سائنس اور ٹیکنالوجی کے حوالہ سے وفاقی وزیر چوہدری فواد سے ذہنی ہم آہنگی کا اظہار کیا۔ جرمنی کے سفیر نے پاکستان کے سائنس و ٹیکنالوجی اور زراعت کے شعبوں میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔