اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل اور لوگوں کی دعاو¿ں سے مجھے مشکل وقت سے نکالا اور صحت یاب کیا، میں نے حرم پاک میں پاکستان کی سالمیت ترقی وخوشحالی ، عمران خان اور عوام کیلئے دعا کی ،مسلم لیگ (ق)کے صدر چودھری شجاعت حسین کی صحافیوں سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 19 فروری (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ میں نے عمرہ کے دوران پر مقامِ ابراہیم کے سامنے سب سے پہلے اللہ تعالیٰ کے حضور شکرانے کے نوافل ادا کئے کہ اللہ تعالیٰ مجھے اپنے گھر دوبارہ آنے کا موقع دیا، وہ تین ماہ تک جرمنی میں زیر علاج رہے اور ایک ماہ آئی سی …

اسلام آباد ۔ 19 فروری (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ میں نے عمرہ کے دوران پر مقامِ ابراہیم کے سامنے سب سے پہلے اللہ تعالیٰ کے حضور شکرانے کے نوافل ادا کئے کہ اللہ تعالیٰ مجھے اپنے گھر دوبارہ آنے کا موقع دیا، وہ تین ماہ تک جرمنی میں زیر علاج رہے اور ایک ماہ آئی سی یو میں رہے لوگوں نے ان کی بیماری کے متعلق بہت سی افواہیں پھیلائیں، لوگ بڑی تعداد میں دور دراز علاقوں سے ان سے ملنے آتے تھے، 80فیصد لوگوں کومجھ سے ملنے کی اجازت بھی نہیں تھی اور ان میں کچھ لوگ ایسے بھی تھے جنہیں وہ جانتے تک نہیں تھے۔ بدھ کو یہاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ ملک کے باہر مجھے احساس ہوا کہ لوگ مجھ سے بے پناہ محبت کرتے ہیں، اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل اور ان لوگوں کی دعاو¿ں سے مجھے مشکل وقت سے نکالا اور صحت یاب کیا، میں نے حرم پاک میں پاکستان کی سالمیت اور ان لوگوں کیلئے دعا کی جنہوں نے ان سے دعا کا کہا تھا، اللہ تعالیٰ ان کی نیک خواہشات کو پورا کرے، میں نے حرم پاک میں عمران خان کیلئے بھی دعا کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے عمران خان کی نیک نیتی کی وجہ سے آج انہیں اس منصب تک پہنچایا ہے ، بعض لوگ کسی کے صحیح اور نیک مشورے کو بھی مخالفت کے زمرے میں پیش کر دیتے ہیں۔ چودھری شجاعت حسین نے کہاکہ اگر ہم سب اپنے ذاتی مفادات کو چھوڑ کر صرف اور صرف ملک و قوم کی خاطر سوچیں گے تو کامیاب رہیں گے۔