روس میں منعقد ہونے والی تین روزہ عالمی تجارتی نمائش”لی شو“ میں شرکت کےلئے5مارچ2020ءتک درخواستیں طلب

اسلام آباد ۔ 22 فروری (اے پی پی) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان( ٹی ڈی اے پی) نے روس میں منعقد ہونے والی تین روزہ عالمی تجارتی نمائش”لی شو“ میں شرکت کےلئے5مارچ2020ءتک درخواستیں طلب کی ہیں۔ ٹی ڈی اے پی کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق تجارتی میلہ روس کے شہر ماسکو میں منعقد ہوگا جس میں چمڑے کے ملبوسات و مصنوعات، فٹ ویئرز اور چمڑے کی صنعت کے …

اسلام آباد ۔ 22 فروری (اے پی پی) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان( ٹی ڈی اے پی) نے روس میں منعقد ہونے والی تین روزہ عالمی تجارتی نمائش”لی شو“ میں شرکت کےلئے5مارچ2020ءتک درخواستیں طلب کی ہیں۔ ٹی ڈی اے پی کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق تجارتی میلہ روس کے شہر ماسکو میں منعقد ہوگا جس میں چمڑے کے ملبوسات و مصنوعات، فٹ ویئرز اور چمڑے کی صنعت کے کیمیکلز وغیرہ تیار و برآمد کرنے والے ادارے شرکت کے ذریعہ اپنی مصنوعات کی نمائش اور درآمد کنندگان سے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے۔ عالمی تجارتی میلے میں شرکت کے ذریعہ قومی برآمدات کے فروغ میں مدد ملے گی۔ واضح رہے کہ تین روزہ عالمی تجارتی میلا16 تا18 جون2020ءکو منعقد ہوگا۔ اس حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔

مزید خبریں