اسلام آباد ۔ 22 فروری (اے پی پی) پاکستان اور ترکی قریبی معاشی تعلقات کے ایک ایک نئے دور میں داخل ہو گئے ہیں اور ترکی کی کاروباری کمپنیوں نے پاکستان میں سرمایہ کاری شروع کردی ہے۔پاکستان میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری لانے کے لئے وزیر اعظم عمران خان کے وژن کو مدنظر رکھتے ہوئے ترکی کی ایک ووڈ ورک برانڈ ایم او او او ایل (MOOÖI )اتولے نے …
پاکستان اور ترکی قریبی معاشی تعلقات کے ایک ایک نئے دور میں داخل ہو گئے ، ترکی کی کاروباری کمپنیوں نے پاکستان میں سرمایہ کاری شروع کردی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 22 فروری (اے پی پی) پاکستان اور ترکی قریبی معاشی تعلقات کے ایک ایک نئے دور میں داخل ہو گئے ہیں اور ترکی کی کاروباری کمپنیوں نے پاکستان میں سرمایہ کاری شروع کردی ہے۔پاکستان میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری لانے کے لئے وزیر اعظم عمران خان کے وژن کو مدنظر رکھتے ہوئے ترکی کی ایک ووڈ ورک برانڈ ایم او او او ایل (MOOÖI )اتولے نے ترک صدر کے دورے کے فورا بعد پاکستان میں اپنا کارخانہ لگاناشروع کر دیا۔ یہاں جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق ترکی کی لکڑی کی مصنوعات تیار کرنے والی یہ فرم تزئین و آرائش، سجاوٹاور منفرد انداز کی فرنیچرسازی کی صنعت کے وسیع تجربے کی حامل ہے۔ ترکی کے سفیر نے اس نو تعمیر شدہ کارخانے کا افتتاح کیا جو یورپی معیار کے مطابق پاکستان میں کچن کے دروازے اور الماریاں تیار کرے گی۔ بین الاقوامی معیار کے مطابق مختلف رجحانات اور فرنیچر کی مختلف اقسام کے وسیع شعبہ میں مہارت کے علاوہ یہ ترک کمپنی یورپی معیارات کے مطابق گھریلو تزئین و آرائش کے سامان کی تیاری کا بھی بہترین تجربہ کی حامل ہے۔ مزید برآں اس کمپنی کو پاکستان میں اپنی تمام اقسام کی مصنوعات کی تیاری میں آسانی ہوگی ہے کیونکہ کمپنی اپنی ٹیکنالوجی اور انسانی وسائل پاکستان منتقل کررہی ہے۔








