پشاور۔07ستمبر (اے پی پی) وزیر اعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ عمران خان اور طاہر القادری تصادم کی سیاست کررہے ہیں اور اس طرز سیاست کےلئے انہیں عوام کی عدالت میں جواب دہ ہونا ہوگا ‘ وہ وزیر اعظم کے دورہ چترال کی مناسبت سے منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے کہاکہ وہ عمران اور قادری سے کہتے ہیں کہ وہ نام …
وزیر اعظم کے مشیر انجنیئر امیر مقام کا چترال میں عوامی اجتماع سے خطاب

مزید خبریں
پشاور۔07ستمبر (اے پی پی) وزیر اعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ عمران خان اور طاہر القادری تصادم کی سیاست کررہے ہیں اور اس طرز سیاست کےلئے انہیں عوام کی عدالت میں جواب دہ ہونا ہوگا ‘ وہ وزیر اعظم کے دورہ چترال کی مناسبت سے منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے کہاکہ وہ عمران اور قادری سے کہتے ہیں کہ وہ نام نہاد احتجاجی سیاست کے پس پشت اپنے عزائم سے عوام کو آگاہ کریں۔ انہوں نے کہاکہ آزاد کشمیر ‘ گلگت بلتستا ن اور چا روں صوبوں کے عوام نے ان علاقوں میں منعقدہ عام اور ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کی احتجاجی سیاست کو مستر د کردیا ہے اور عوام نے میاں محمد نواز شریف پر اعتماد کا اظہار کیا ہے ۔ انجینئر امیر مقام نے کہاکہ عوام تصادم کی سیاست سے تنگ آچکے ہیں اور وہ اپنے مسائل حل ہوتے دیکھنا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ دور حکومت میں جو ترقیاتی کام کیے گئے ہیں ان کی مثال کسی سابقہ دورحکومت میں نہیںملتی ۔








