سیکرٹری میری ٹائم افیئرز رضوان احمد سے جائیکاکے وفد کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 26 فروری (اے پی پی) سیکرٹری میری ٹائم افیئرز رضوان احمد سے اقتصادی اور انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کے لئے جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی (جائیکا) اور ان کی اعدادوشمار اکٹھا کرنے والی ٹیم کے وفد نے آج اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ایڈیشنل سیکرٹری نادر ممتاز وڑائچ اور جوائنٹ سیکرٹری کامران فاروق انصاری نے بھی موجود تھے۔ وفد میں اکیہرو تاکاشما سینئر نمائندے اور تکاہیرو اچیڈا، ایشین …

اسلام آباد ۔ 26 فروری (اے پی پی) سیکرٹری میری ٹائم افیئرز رضوان احمد سے اقتصادی اور انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کے لئے جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی (جائیکا) اور ان کی اعدادوشمار اکٹھا کرنے والی ٹیم کے وفد نے آج اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ایڈیشنل سیکرٹری نادر ممتاز وڑائچ اور جوائنٹ سیکرٹری کامران فاروق انصاری نے بھی موجود تھے۔ وفد میں اکیہرو تاکاشما سینئر نمائندے اور تکاہیرو اچیڈا، ایشین انجینئرنگ کنسلٹنٹ کمپنی لمیٹڈ جاپان کے ایڈیگاوا، فوجیواڑا اور یاماموتو شامل تھے۔ وفد نے پاکستان اور جاپان کے مابین پاکستانی بندرگاہوں کی ترقی میں تعاون میں گہری دلچسپی ظاہر کی اور بتایا کہ جاپان کو اس شعبے میں مطلوبہ مہارت حاصل ہے۔ وفد نے خطے میں اپنے منصوبے کے بارے میں بھی آگاہ کیا، جنہوں نے بندرگاہ کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ پاکستانی بندرگاہوں کی جغرافیائی اہمیت کو جانتے ہوئے جاپانی وفد کے شرکاءنے بہتر رسد کی کارکردگی کی اہمیت کا اعادہ کیا جو بندرگاہ کی گنجائش کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرنے کا باعث بنتا ہے۔ مذکورہ بالا کے تحت ملک کے دیگر علاقوں تک بندرگاہ کے رابطے کو مستحکم بنانے کے لئے متعدد منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سکریٹری ، میری ٹائم افیئرز رضوان احمد نے شرکاءکو کراچی پورٹ ٹرسٹ میں ٹریفک کے رش کے مسئلے سے آگاہ کیا جسے پہلی ترجیح کے طور پر حل کیا جارہا ہے۔ وزارت کارگو ٹرانسپورٹ کو آسان بنانے کے لئے متعدد بڑے منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔ پورٹ قاسم اور کراچی پورٹ ٹرسٹ دونوں میں بہتر رسد کےلئے روڈ کوریڈور اور ریلوے کوریڈور دونوں زیر غور ہیں۔چونکہ پاکستان ماحولیات کے بارے میں اپنی ذمہ داریوں کے بارے میں سنجیدہ ہے اور اقوام متحدہ کے طے شدہ سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ گولز کے حصول کے لئے بھی کوشاں ہے ، لہذا پاکستانی بندرگاہیں صوبائی اور وفاقی حکومتوں دونوں کے تعاون سے ایسی ایس او پیز کو نافذ کرنے کی کوشش کر رہی ہیں جو نہ صرف سمندری تحفظ کے لئے اہم کردار ادا کرے گی بلکہ سمندری حیات کے تحفظ ، مضر گیسوں کے اخراج میں تخفیف ، پلاسٹک کی آلودگی سے سمندروں کی صفائی اور مینگروو کے جنگلات کو آباد کرنے میں بھی مدد دیں گی۔ ملاقات میں ماحولیاتی تحفظ اور بندرگاہ کی حفاظت سے متعلق پائیدار منصوبوں کو بھی زیربحث لایا گیا۔