اسلام آباد ۔ 26 فروری (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم سے ورلڈ بینک ساﺅتھ ایشیاءکے منیجر (ماحولیات اور قدرتی وسائل) کرسٹوف کرپین نے بدھ کو یہاں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران مختلف شعبوں میں ڈبلیو بی کی مالی اعانت سے چلنے والے ترقیاتی منصوبوں سے متعلق مختلف امور زیر بحث آئے۔ مشیر نے اپنے پہلے دورہ پاکستان پر مہمان کا استقبال کیا۔ مشیر …
وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم سے ورلڈ بینک ساﺅتھ ایشیاءکے منیجر کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26 فروری (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم سے ورلڈ بینک ساﺅتھ ایشیاءکے منیجر (ماحولیات اور قدرتی وسائل) کرسٹوف کرپین نے بدھ کو یہاں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران مختلف شعبوں میں ڈبلیو بی کی مالی اعانت سے چلنے والے ترقیاتی منصوبوں سے متعلق مختلف امور زیر بحث آئے۔ مشیر نے اپنے پہلے دورہ پاکستان پر مہمان کا استقبال کیا۔ مشیر وزیراعظم نے موجودہ حکومت کی جانب سے جاری منصوبے کے اقدامات میں عالمی بینک کی حمایت کو سراہا جو 10 ارب سونامی منصوبے اور کلین گرین پاکستان کےلئے تمام صوبوں کو امداد فراہم کر رہا ہے۔ اجلاس میں جنگلات، ماہی گیری، ماحولیات، زراعت، قدرتی وسائل، حفظان صحت اور پولی تھین بیگ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ تمام سٹیک ہولڈرز ممبر کےلئے علاقائی رابطہ انتہائی اہم تھا۔ انہوں نے کہا کہ ڈبلیو بی کا تعاون بھی قابل ستائش ہے اور امید ہے کہ انسٹی ٹیوٹ جدید حل تلاش کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا۔ کرسٹوف کرپین نے پاکستان میں ڈبلیو بی کے تعاون یافتہ جاری اقدامات کےلئے جاری حوصلہ افزائی پر مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی کا شکریہ ادا کیا اور آئندہ برسوں میں تعاون کی سطح کو مزید بڑھانے کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ علاقائی تعاون کو بڑھانے کی خواہش کے تحت ڈبلیو بی معاملات کا مقابلہ کرنے کےلئے مالی اور تکنیکی مدد جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ خطہ میں علاقائی رابطے کے بے پناہ امکانات ہیں۔ ورلڈ بینک ساﺅتھ ایشیاءکے منیجر نے مشیر کو منصوبوں کی تیاری، فروغ اور جاری منصوبوں پر عملدرآمد کی حمایت کی بھی یقین دہانی کرائی۔








