معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا اے پی این ایس ایوارڈ تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 26 فروری (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اظہار رائے کی آزادی پر یقین رکھتے ہیں، ہر شہری کے بنیادی حقوق کا تحفظ حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے۔قومی مفادات کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، حکومت صحافیوں کو بااختیار بنانے اور انہیں ہر قسم کی سہولیات کی فراہمی …

اسلام آباد ۔ 26 فروری (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اظہار رائے کی آزادی پر یقین رکھتے ہیں، ہر شہری کے بنیادی حقوق کا تحفظ حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے۔قومی مفادات کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، حکومت صحافیوں کو بااختیار بنانے اور انہیں ہر قسم کی سہولیات کی فراہمی کیلئے پرعزم ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی (اے پی این ایس) کے زیر اہتمام چوبیسویں سالانہ ایوارڈ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ صحافی صحافت کو مقصد پیشہ سمجھ کر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں، اس وقت میڈیا انڈسٹری بحران کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اظہار رائے کی آزادی پر یقین رکھتے ہیں ،ہر شہری کے بنیادی حقوق کا تحفظ حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا مالکان کو اشتہارات کی مد میں کچھ ادائیگیاں کی گئی ہیں جبکہ جون تک باقی ادائیگیاں بھی یقینی بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔ معاون خصوصی نے کہا کہ ہم سب نیشنل کاز پر اکٹھے ہیں قومی مفادات کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ حکومت صحافیوں کو بااختیار بنانے اور انہیں ہر قسم کی سہولیات کی فراہمی کیلئے پرعزم ہے۔ معاون خصوصی نے کہا کہ وزیراعظم مضبوط صحافت کو جمہوریت کیلئے لازم قرار دیتے ہیں، میڈیا حکومت کے منشور میں اہم کردار کررہا ہے، انہوں نے کہا کہ اے پی این ایس کو ایڈورٹائزمنٹ پالیسی بھیجی ہے، وہ اس حوالے سے جلد تجاویز دے۔ انہوں نے کہا کہ ان معاملات میں شفافیت لاکر حق دار کو اس کا حق پہنچائیں گئے۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا ریگولیشنز کے حوالے سے کام جاری ہے، تمام متعلقہ فریقوں سے مشاورت اور زمینی حقائق کو مدنظر رکھ کر فیصلہ کیا جائے گا۔ معاون خصوصی نے کہا کہ میڈیا کو سماجی کاروباری ذمہ داری کے تحت عوامی مسائل سے متعلق آگاہی پیدا کرنے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہے۔ انہوں نے کہا کہ 27فروری کو پاکستانی قوم نے طاقتور دشمن کو للکارا، اپنی خود مختاری اور خودداری کا تحفظ کرتے ہوئے ناقابل تسخیر ہونے کا مظاہرہ کیا۔