اسلام آباد ۔ 27 فروری (اے پی پی) وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے پاک فضائیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ27 فروری 2019 کو پاک فضائیہ نے نہ صرف پاکستانی قوم بلکہ ریاست جموں کشمیر کے لوگوں کا سر فخر سے بلند کیا۔بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے ایک سال مکمل ہونے پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ جس فضائیہ …
پاک فضائیہ نے 27فروری 2019 کو پاکستانی قوم اورکشمیریوںکا سر فخر سے بلند کردیا، وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 فروری (اے پی پی) وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے پاک فضائیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ27 فروری 2019 کو پاک فضائیہ نے نہ صرف پاکستانی قوم بلکہ ریاست جموں کشمیر کے لوگوں کا سر فخر سے بلند کیا۔بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے ایک سال مکمل ہونے پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ جس فضائیہ کی تربیت ایئر مارشل اصغر خان اور ایئر مارشل نور خان نے کی ہو اسے دنیا کی کوئی طاقت شکست نہیں دے سکتی۔انہوں نے کہا کہ27 فروری نے یہ بات ثابت کردی کہ جنگیں طاقت سے نہیں جرات اور حکمت سے لڑی جاتی ہیں۔کشمیریوں کو پاک فوج کی جنگی صلاحیتوں پر فخر ہے جنہوں نے ہمیشہ ہندوستان کو منہ توڑ جواب دیا۔راجہ فاروق حیدر خان نے کہا کہ پاک فوج کے ساتھ لائن آف کنٹرول کے دونوں جانب بسنے والے عوام پیار کرتے ہیں، ہندوستان جتنی مرضی طاقت استعمال کرلے کشمیر میں پاک فوج سے شکست اس کا مقدر ہے۔








