اسلام آباد ۔7ستمبر(اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ سیکیورٹی کے معاملات پر سیاست نہیں ہونی چاہیے اور اپنے ذاتی و پارٹی موقف کو ایک طرف رکھ کر بات کرنی چاہیے‘ دہشتگردی کے واقعات میں واضح کمی آئی ہے لیکن جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی‘ جنگ ابھی جاری ہے اور اس میں نقصان ہوگا‘ انٹیلی جنس ایجنسیاں پاکستان کی بقاءکی جنگ لڑ رہی …
وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا ایوان بالا میں سانحہ کوئٹہ اور سانحہ مردان پر بحث سمیٹتے ہوئے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔7ستمبر(اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ سیکیورٹی کے معاملات پر سیاست نہیں ہونی چاہیے اور اپنے ذاتی و پارٹی موقف کو ایک طرف رکھ کر بات کرنی چاہیے‘ دہشتگردی کے واقعات میں واضح کمی آئی ہے لیکن جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی‘ جنگ ابھی جاری ہے اور اس میں نقصان ہوگا‘ انٹیلی جنس ایجنسیاں پاکستان کی بقاءکی جنگ لڑ رہی ہیں‘ فوج اور پولیس نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے ہیں‘ انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر 20 ہزار سے زائد آپریشنوں میں ہزاروں خطرناک دہشتگردوں کو پکڑا گیا ہے‘ دہشتگردی کا ناسور ختم کرکے رہیں گے‘ کوئی میری تضحیک کرے گا یا بلا جواز الزام تراشی کرے گا تو جواب ضرور دوں گا‘ دہشتگردوں کا مقابلہ کریں گے اور اپنے گلی محلے‘ بازار اور سکول بند نہیں کریں گے‘ دشمن نفسیاتی حملے کر رہا ہے‘ خطابت کا زور دکھانے سے یہ پیغام جاتا ہے کہ ہم آپس میں لڑ رہے ہیں‘ آئندہ چند مہینوں اور سالوں میں دہشتگردی کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔








