اسلام آباد ۔ 27 فروری (اے پی پی) پاکستان اورامریکا کے درمیان دوطرفہ تجارت میں جاری مالی سال کے دوران گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 4.24 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔اس حوالہ سے سٹیٹ بنک آف پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرجنوری 2020ءتک کے عرصہ میں پاک امریکا دوطرفہ تجارت کا حجم 3.662 ارب ڈالر رہا، یہ شرح گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے …
پاکستان اورامریکا کی تجارت میں جاری مالی سال کے دوران گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 4.24 فیصد اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 فروری (اے پی پی) پاکستان اورامریکا کے درمیان دوطرفہ تجارت میں جاری مالی سال کے دوران گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 4.24 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔اس حوالہ سے سٹیٹ بنک آف پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرجنوری 2020ءتک کے عرصہ میں پاک امریکا دوطرفہ تجارت کا حجم 3.662 ارب ڈالر رہا، یہ شرح گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 4.24 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 7 ماہ میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت کا حجم 3.513 ارب ڈالر ریکارڈ کیاگیاتھا۔اعدادوشمارکے مطابق امریکا کو پاکستانی برآمدات کا حجم 2.440 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا، یہ شرح گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 3.12 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں امریکا کو 2.336 ارب ڈالر مالیت کی برآمدات ریکارڈ کی گئی تھیں۔جنوری 2020 ءمیں امریکا کو 366.24 ملین ڈالر کی برآمدات ریکارڈ کی گئی، گزشتہ سال جنوری میں امریکا کو پاکستانی برآمدات کاحجم 347.36 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیاتھا۔اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے ابتدائی 7 مہینوں میں امریکاسے درآمدات پر1.222 ارب ڈالر کازرمبادلہ صرف ہوا، یہ شرح گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 6.53 فیصد زیادہ ہے،گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں امریکا کو 1.147 ارب ڈالر کی درآمدات کی گئیں۔ جنوری 2020 ءمیں امریکا سے244.01 ملین ڈالر مالیت کی درآمدات ریکارڈ کی گئیں، گزشتہ سال جنوری میں امریکا سے درآمدات پر 225.94 ملین ڈالر کازرمبادلہ صرف ہواتھا۔دوطرفہ تجارت میں اضافہ کے علاوہ جاری مالی سال میں امریکامیں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زرمیں بھی اضافہ ہواہے، اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں امریکا سے ترسیلات زرکی مد میں ملک کو2.22 ارب ڈالر کازرمبادلہ موصول ہوا، یہ شرح گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 10.96 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 7 مہینوں میں امریکا میں مقیم پاکستانیوںنے 2.005 ارب ڈالر مالیت کازرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔








