اسلام آباد ۔ 27 فروری (اے پی پی)وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی سے چین کے سفیر یاو¿ جِنگ نے جمعرات کو یہاں ملاقات کی۔ ملاقات میں چین کی پاکستانی صنعتی علاقوں میں سرمایہ کاری پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ بندرگاہوں کی مکمل صلاحیت سے فائدہ اٹھانے کیلئے پورٹس کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملا قات میں پورٹ قاسم اور کراچی پورٹ کے …
وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی سے چین کے سفیر یاو¿ جِنگ کی ملاقات‘ چین کی پاکستانی صنعتی علاقوں میں سرمایہ کاری پر تفصیلی گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 فروری (اے پی پی)وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی سے چین کے سفیر یاو¿ جِنگ نے جمعرات کو یہاں ملاقات کی۔ ملاقات میں چین کی پاکستانی صنعتی علاقوں میں سرمایہ کاری پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ بندرگاہوں کی مکمل صلاحیت سے فائدہ اٹھانے کیلئے پورٹس کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملا قات میں پورٹ قاسم اور کراچی پورٹ کے درمیان ریل اور روڈ کا جال بچھانے پر بھی بات کی گئی۔ ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے علی زیدی نے کہا کہ بندرگاہوں سے جڑے صنعتی علاقوں میں تیار شدہ مصنوعات دنیا بھر میں برآمد کی جائیں گی۔ سی پیک مکمل فعال ہونے سے معیشت مزید مستحکم ہو گی۔ پاکستان مستقبل قریب میں خطے میں ایک بڑی اقتصادی قوت بن کر ابھرے گا۔








