آر ایس ایس بھارت میں نظام حکومت چلا رہی ہے، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کا پریس کانفرنس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 28 فروری (اے پی پی) صدر آزاد کشمیر سردار مسعودخان اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ آر ایس ایس بھارت میں نظام حکومت چلا رہی ہے،آر ایس ایس وحشی تنظیم بن چکی ہے،کشمیری عوام اپنے گھر میں ہی محصور ہیں۔جمعہ کو کشمیر ہائوس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سردار مسعودخان نے کہا کہ نئی دہلی سمیت سوسے زیادہ شہروں …

اسلام آباد ۔ 28 فروری (اے پی پی) صدر آزاد کشمیر سردار مسعودخان اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ آر ایس ایس بھارت میں نظام حکومت چلا رہی ہے،آر ایس ایس وحشی تنظیم بن چکی ہے،کشمیری عوام اپنے گھر میں ہی محصور ہیں۔جمعہ کو کشمیر ہائوس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سردار مسعودخان نے کہا کہ نئی دہلی سمیت سوسے زیادہ شہروں میں ٹرمپ کے دورہ بھارت کے دوران احتجاجی مظاہرے ہوئے، آر ایس ایس بھارت میں ججوں کا تبادلہ کرارہی ہے اور ان پر دباؤ ڈالا جارہا ہے، ٹرمپ کے دورہ کے دوران میڈیا کا فوکس نئی دہلی میں مظاہروں اور مظالم پر تھا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری اور کشمیری بھارت سے مظالم کا حساب لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ قاسم سوری نے ہر فورم پر کشمیریوں کی حق میں آواز بلند کی، پاکستانی پارلیمنٹ نے کشمیریوں کی آواز بن کر بھارتی مظالم کی مذمت کی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کشمیریوں کی نسل کشی روکے۔ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے کہا کہ مسئلہ کشمیر سنگین سے سنگین تر ہوتا جارہا ہے،ٹرمپ کے دورے کے دوران کشمیریوں کی آواز دبائی گئی،کئی ماہ سے مقبوضہ کشمیر میں مکمل لاک ڈاؤن ہے،کشمیری لیڈرشپ اور عوام مظالم سے تنگ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کی آگ نے پوری بھارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، سیاسی قیادت ایک سال سے پابند سلاسل ہے ،عالمی برادری کو ہوش کے ناخن لینے چاہئے۔