اسلام آباد ۔ 28 فروری (اے پی پی) پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے نیشنل کبڈی ٹیم کے کھلاڑیوں سے ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ایئر چیف نے لاہور میں منعقدہ کبڈی ورلڈ کپ 2020ء جیتنے پر کھلاڑیوں کی تعریف کی اور ان کو نقدانعامات سے نوازا۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق کھلاڑیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایئر چیف نے پاکستان کے دیہی …
پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کی نیشنل کبڈی ٹیم کے کھلاڑیوں سے ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 فروری (اے پی پی) پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے نیشنل کبڈی ٹیم کے کھلاڑیوں سے ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ایئر چیف نے لاہور میں منعقدہ کبڈی ورلڈ کپ 2020ء جیتنے پر کھلاڑیوں کی تعریف کی اور ان کو نقدانعامات سے نوازا۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق کھلاڑیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایئر چیف نے پاکستان کے دیہی علاقوں کے سب سے مشہور کھیلکبڈی کا ورلڈکپ جیتنے پر ان کی کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ کبڈی کے فائنل میچ میں بھارت کو شکست دے کر ملک کا نام روشن کیا۔ انہوں نے اس امر کا بھی ذکر کیا کہ پاک فضائیہ کیلئے یہ بات قابلِ فخر ہے کہ پاکستان کبڈی ٹیم کے کپتان چیف وارنٹ آفیسر محمد عرفان سمیت سات کھلاڑیوں کا تعلق پاک فضائیہ کی کبڈی ٹیم سے ہے جو کہ نیشنل چیمپیئن بھی ہیں۔








