وزیراعظم کامیاب جوان پروگرام کے تحت 110 یونیورسٹیوں میں گرین یوتھ موومنٹ پروگرام جلد شروع کیا جائے گا

اسلام آباد ۔ 28 فروری (اے پی پی) وزیراعظم کامیاب جوان پروگرام کے تحت ملک بھر کی 110 یونیورسٹیوں میں گرین یوتھ موومنٹ پروگرام جلد شروع کیا جائے گا۔ وزیراعظم کامیاب جوان پروگرام کے ذرائع کے مطابق گرین یوتھ موومنٹ وزیراعظم کامیاب جوان پروگرام کا انتہائی اہم پروگرام ہے جس کے تحت پاکستان کے نوجوانوں کو ماحولیاتی اور موسمیاتی تبدیلیوںکی روک تھام سے متعلق نہ صرف اگاہی فراہم کی جائے …

اسلام آباد ۔ 28 فروری (اے پی پی) وزیراعظم کامیاب جوان پروگرام کے تحت ملک بھر کی 110 یونیورسٹیوں میں گرین یوتھ موومنٹ پروگرام جلد شروع کیا جائے گا۔ وزیراعظم کامیاب جوان پروگرام کے ذرائع کے مطابق گرین یوتھ موومنٹ وزیراعظم کامیاب جوان پروگرام کا انتہائی اہم پروگرام ہے جس کے تحت پاکستان کے نوجوانوں کو ماحولیاتی اور موسمیاتی تبدیلیوںکی روک تھام سے متعلق نہ صرف اگاہی فراہم کی جائے گی بلکہ مختلف شعبوں میں جدت آمیز طریقوں سے بحرانوں پر قابو پانے کیلئے چھوٹے پیمانے پر گرانٹس بھی مہیا کی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق پروگرام کے تحت ملک بھر میں ایچ ای سی سے منظور شدہ تقریباً 110 جامعات کا نیٹ ورک تشکیل دیا جائے گا جہاں نوجوان ایجاد کاروں کی تربیت و رہنمائی کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی سطح پر نمائش کے ذریعے ان کی نئی اختراعات کی مارکیٹنگ بھی کی جائے گی۔ اس پروگرام کا مقصد عوام میں ماحولیاتی تحفظ اور ماحول دوست رویے کو فروغ دینے کیلئے نوجوانوں کو متحرک کرنا، ماحولیاتی تحفظ اور آب و ہوا کی تبدیلی سے متعلق ترقی و تحقیق کو فروغ دینا ہے، ملک میں ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے درکار وسائل میں نوجوانوں کی مالی اعانت کرنا، ماحولیاتی تبدیلیوں کی روک تھام کے عمل کو فروغ دینے کیلئے نوجوان ایجاد کاروں کو ملکی اور بین الاقوامی سطح پر پلیٹ فارم فراہم کرنا بھی اس پروگرام کا حصہ ہے۔ پروگرام کے تحت ماحولیاتی تبدیلی کی روک تھام سے منسلک نوجوانوں کیلئے علاقائی اور بین الاقوامی مارکیٹ کو بروئے کار لانا، قابل تجدید طریقوں سے توانائی کا حصول، ٹھوس اور مائع کچرے کو ٹھکانے لگانے کے مناسب انتظامات، پانی کے تحفظ، زراعت، جنگلات اور سیاحت کے فروغ کیلئے بہترین طریقوں کو رائج کرنے کیلئے مثالی گرین کیمپس اور لیبز قائم کی جائیں گی۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے کہا ہے کہ حکومت نوجوانوں کو بااختیار بنا کر انہیں اپنے پائوں پر کھڑا کرنے کیلئے پرعزم ہے، حکومت نے وزیراعظم یوتھ انٹرپرینیورشپ کے تحت نوجوانوں کو قرضے فراہم کرکے نہ صرف مالی طور پر خود مختار بنایا ہے بلکہ ہنرمند پاکستان کے تحت انہیں مختلف شعبوں میں تربیت بھی فراہم کی جا رہی ہے۔

مزید خبریں