ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کی صدر آزاد جموں وکشمیر سردار مسعود خان سے ملاقات

اسلام آباد ۔ 28 فروری (اے پی پی) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کشمیر ہاﺅس اسلام آباد میں صدر آزاد جموں وکشمیر سردار مسعود خان سے ملاقات کی، ملاقات میں دونوں رہنماو¿ں نے مقبوضہ جموں وکشمیر اور بھارتی مسلمانوں پر فاشسٹ بھارتی حکومت کی طرف سے کئے جانے والے مظالم پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں بھارتی حکومت کے مسلمانوں پر روا رکھے جانے والے مظالم …

اسلام آباد ۔ 28 فروری (اے پی پی) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کشمیر ہاﺅس اسلام آباد میں صدر آزاد جموں وکشمیر سردار مسعود خان سے ملاقات کی، ملاقات میں دونوں رہنماو¿ں نے مقبوضہ جموں وکشمیر اور بھارتی مسلمانوں پر فاشسٹ بھارتی حکومت کی طرف سے کئے جانے والے مظالم پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں بھارتی حکومت کے مسلمانوں پر روا رکھے جانے والے مظالم کیخلاف عالمی فورم پر بھرپور آواز اٹھانے اور بھارتی حکومت کے مکروہ اقدامات سے بین الاقوامی برادری کو مزید آگاہ کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ صدر آزاد جموں وکشمیر سردار مسعود خان سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ پوری دنیا کیلئے ایک سنگین مسئلہ ہے، کشمیر سے شروع ہونے والی آگ نے اب پورے بھارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم اور شہریت قانون کے خلاف اب بھارت کے اندر سے بھی آوازیں ا±ٹھ رہی ہیں، قاسم خان سوری نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ دورہ کے دوران بھارت کے ایک سو شہروں میں مظاہرے ہوئے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ بھارت کی سول سوسائٹی نے انتہاءپسند حکومت کے اقدامات کو مسترد کر دیا ہے اور دنیا نے بھی بھارت کے مکروہ چہرے کو دیکھ لیا ہے۔ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور خود بھارتی رہنماو¿ں کے وعدوں کے مطابق حق خودارادیت دلانے کے لئے ٹھوس اقدامات کرے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام اور حکومت مصیبت کی اس گھڑی میں کشمیریوں کو ہرگز تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ کشمیریوں پر ظلم کیخلاف ہمارے قائد وزیراعظم عمران خان نے پوری دنیا میں آواز اٹھائی اور کہا کہ میں کشمیر کا سفیر بنوں گا۔ قاسم خان سوری نے کہا کہ پاکستان نے تمام عالمی فورم پر مسئلہ کشمیر کو اٹھایا اور اسپیکر و اراکینِ قومی اسمبلی اور میں دنیا میں جہاں بھی گئے اس ظلم کے خلاف ہم نے آواز اٹھائی اور یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر آزاد جموں وکشمیر سردار مسعود خان نے کہا کہ بھارت میں ہونے والے واقعات میں صرف بھارتیہ جنتا پارٹی اور آر ایس ایس کو ہی نہیں بے نقاب کیا بلکہ بھارت کی جعلی جمہوریت کی قلعی بھی کھول دی ہے اور یہ ثابت ہو گیا ہے کہ پاکستان کا سیاسی نظام بھارت سے کہیں زیادہ بہتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہلی ہائی کورٹ کے جج مرلی دہر جس نے دہلی میں ہندو مسلم فسادات کے ذمہ داران کے خلاف پولیس کو ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا تھا اس کو دہلی ہائی کورٹ سے پنجاب ہریانہ ہائی کورٹ میں تبدیل کر دیا گیا اور یہ سب کچھ حکومت کی ایماءاور دباو¿ پر کیا گیا جس کی نظیر دنیا میں کہیں نہیں ملتی۔ سردار مسعود خان نے کہا کہ آزادی کا نعرہ جو پہلے صرف وادی کشمیر میں گھونجتا تھا مودی کی حماقتوں کی وجہ سے اس نعرے کی گونج اب بھارت کے ایک سو شہروں میں سنائی دے رہی ہے۔