روہڑی کندھرا ریلوے پھاٹک حادثہ ،ریسکیو کام مکمل ،دو طرفہ ریلوے ٹریک بحال کر دیا گیا ،16 نعشوں کی شناخت

سکھر۔29فروری(اے پی پی) روہڑی کے قریب گزشتہ شب کندھرا ریلوے پھاٹک پر 45اپ پاکستان ایکسپریس کی زد میں آکر ریلوے لائن عبور کرنے والی مسافر کوچ کو پیش آنے والے حادثہ کے جائے وقوعہ سے ریسکیو اور ملبہ کو ہٹانے کا کام مکمل کردیا گیا۔ ریلوے ذرائع کیمطابق ملبہ ہٹانے کے بعددو طرفہ ریلوے ٹریک بحال کردیا گیا ہے۔ اپ اور ڈاو¿ن ریلوے لائن پر روکی گئی گاڑیوں کو رات …

سکھر۔29فروری(اے پی پی) روہڑی کے قریب گزشتہ شب کندھرا ریلوے پھاٹک پر 45اپ پاکستان ایکسپریس کی زد میں آکر ریلوے لائن عبور کرنے والی مسافر کوچ کو پیش آنے والے حادثہ کے جائے وقوعہ سے ریسکیو اور ملبہ کو ہٹانے کا کام مکمل کردیا گیا۔ ریلوے ذرائع کیمطابق ملبہ ہٹانے کے بعددو طرفہ ریلوے ٹریک بحال کردیا گیا ہے۔ اپ اور ڈاو¿ن ریلوے لائن پر روکی گئی گاڑیوں کو رات گئے اپنی منزلوں کی طرف روانہ کردیا گیا۔علاوہ ازیں بس کے حادثے میں جاں بحقہونے والے کوچ کے مسافروںکی شناخت کی گئی ہے، ایدھی انفارمیشن سینٹر سکھر کے مطابق جاں بحق ہونیوالے 20 میں سے 12افراد کی شناخت ہو گئی ہے جن میں عبدالواحد ولد احمد یار (کراچی ملیر) شہزاد حسین ولد غلام حسین، ظفر اقبال، آصف جاوید ولد محمد ممتاز عمر 47 سال( خوشاب)محمد احسان عمر 30 سال (سرگودھا)، فیض اللہ ولد عبدالکریم( ضلع گانجی) مریم بی بی زوجہ گل احمد عمر 45 سال (سوات) نجمہ سلطانہ (خوشاب) غلام فرید،ظہیر اختر، پیار علی ولد تاج محمد عمر تقریبا 25 سال( گمبٹ کھوڑا)،اعتبار علی ولد تاج محمد عمر 30 سال (گمبٹ کھوڑا)شامل ہیں ،جاں بحق ہونیوالے باقی لوگوں کی شناخت کی جا رہی ہے۔ نعشوں کو ضروری کاروائی کے بعد ان کے آبائی مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔

مزید خبریں