سترھویں انٹرنیشنل کارڈیک الیکٹرو فزیالوجی کانفرنس کا آغاز، صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی کی کانفرنس کے افتتاحی سیشن میں بطور مہمان خصوصی شرکت

اسلام آباد ۔ 29 فروری (اے پی پی) سترھویں انٹرنیشنل کارڈیک الیکٹرو فزیالوجی کانفرنس کا آغاز آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (اے ایف آئی سی) اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیزز(این آئی ایچ ڈی) راولپنڈی میں ہوگیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے تین روزہ کانفرنس کے افتتاحی سیشن میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔کانفرنس کیلئے …

اسلام آباد ۔ 29 فروری (اے پی پی) سترھویں انٹرنیشنل کارڈیک الیکٹرو فزیالوجی کانفرنس کا آغاز آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (اے ایف آئی سی) اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیزز(این آئی ایچ ڈی) راولپنڈی میں ہوگیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے تین روزہ کانفرنس کے افتتاحی سیشن میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔کانفرنس کیلئے جامع سائنسی اور اکیڈمک پروگرام مرتب کیا گیا ہے ۔کانفرنس میں امریکا، برطانیہ ،مصر، قطر، لبنان، ترکی ، آذربائیجان اور پاکستان سمیت دنیا بھرکے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے معروف کارڈیک الیکٹرو فزیالوجسٹ شریک ہیں۔ کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے اے ایف آئی سی اور این آئی ایچ ڈی میں دل کے مریضوں کے علاج معالجہ کے حوالے سے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے کانفرنس کے دوران جلد پھیلنے والے امراض کے علاج معالجے اور احتیاطی تدابیر پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی۔ صدرمملکت نے اے ایف آئی اور این آئی ایچ ڈی سمیت نیشنل کارڈیو وسکولرریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں ریسرچ اورڈویلپمنٹ کے حوالے سے ہرطرح کی ممکنہ معاونت کا بھی یقین دلایا۔ قبل ازیں پاک فوج کے ایڈجوٹینٹ جنرل لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر اور لیفٹیننٹ جنرل خاور رحمن سرجن جنرل آف پاکستان نے اے ایف آئی سی اور این آئی ایچ ڈی پہنچنے پر مہمان خصوصی کا استقبال کیا۔

مزید خبریں