کرونا سے نبردآزما ہونے کے لئے تمام ضروری اقدامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے،وزیر اعظم کا عزم ہے کہ کرونا وائرس سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد ۔ 29 فروری (اے پی پی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کرونا سے نبردآزما ہونے کے لئے تمام ضروری اقدامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے،وزیر اعظم کا عزم ہے کہ ”کرونا وائرس سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے“۔ہفتہ کو سماجی رابطہ کی ویب سایٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ باقی امراض کی …

اسلام آباد ۔ 29 فروری (اے پی پی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کرونا سے نبردآزما ہونے کے لئے تمام ضروری اقدامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے،وزیر اعظم کا عزم ہے کہ ”کرونا وائرس سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے“۔ہفتہ کو سماجی رابطہ کی ویب سایٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ باقی امراض کی طرح کرونا کو بھی شکست دیںگے،اس ضمن میں تمام صوبائی حکومتوں سے اقدامات اور انتظامات کی رپورٹ طلب کر لی ہے،کوئٹہ، لاہور، اسلام آباد اور کراچی میں مرض کی تشخیص کی سہولیات فراہم کردی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ کرونا لاعلاج نہیں قابل علاج مرض ہے اس سے گھبرانے کی ضرورت نہیں،تشویش اور پریشانی کی بات نہیں،البتہ حفاظتی تدابیراختیار کرنا خصوصاً صفائی کا اہتمام لازم ہے مسلمانوں کے لئے تو ”صفائی نصف ایمان ہے“۔کرونا سے نبردآزما ہونے کے لئے تمام ضروری اقدامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے،ذہن میں رہے کہ کرونا کے 98فیصد مریض صحت یاب ہوجاتے ہیں،عوام میں آگاہی اور شعور بیدار کرکے ان کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے،بطور مسلمان ہمیں اس مرض سے حفاظت اور عافیت کے لئے دعا بھی مانگنی چاہیئے۔