پاکستان انڈونیشیا کے ساتھ اپنے دو طرفہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، شاہ محمود قریشی

دوحہ ۔ 29 فروری (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان انڈونیشیا کے ساتھ اپنے دو طرفہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔یہ بات انہوں نے ہفتہ کو دوحہ میں جاری افغان امن عمل کانفرنس کے موقع پر انڈونیشیا کے اپنے ہم منصب رتنو مارسودی سے ملاقات کے دوران کہی۔ ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات، افغان امن عمل اور ہندوستان …

دوحہ ۔ 29 فروری (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان انڈونیشیا کے ساتھ اپنے دو طرفہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔یہ بات انہوں نے ہفتہ کو دوحہ میں جاری افغان امن عمل کانفرنس کے موقع پر انڈونیشیا کے اپنے ہم منصب رتنو مارسودی سے ملاقات کے دوران کہی۔ ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات، افغان امن عمل اور ہندوستان میں جاری پر تشدد واقعات سمیت خطے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان انڈونیشیا کے ساتھ اپنے دو طرفہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔انڈونیشیا کی وزیر خارجہ نے افغان امن عمل میں پاکستان کے مصالحتی کردار کو سراہتے ہوئے اس ضمن میں انڈونیشیا کی طرف سے پرزور تعاون کا یقین دلایا۔