اسلام آباد ۔ 29 فروری (اے پی پی)وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ موجودہ حکومت ملک میں افراط زر پر قابو پانے اور عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے پوری کوشش کر رہی ہے۔ہفتے کونجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان آٹے کے مبینہ بحران کی وجہ سے عوام کی مشکلات کا احساس کر رہے ہیں ،ان …
وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی نجی ٹی وی سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 29 فروری (اے پی پی)وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ موجودہ حکومت ملک میں افراط زر پر قابو پانے اور عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے پوری کوشش کر رہی ہے۔ہفتے کونجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان آٹے کے مبینہ بحران کی وجہ سے عوام کی مشکلات کا احساس کر رہے ہیں ،ان بحرانوں کے ذمہ دار لوگوں کو معاف نہیں جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کو اقتدار میں آنے پر بدترین چیلنجز کا سامنا ہے، وزیر اعظم کی قیادت میں وہ تمام چیلنجز کا کامیابی سے مقابلہ کرتے ہوئے لوگوں کا اعتماد بحال کر چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ اب ملکی معیشت میں بہتری آئی ہے اور ملک استحکام کی طرف جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت کی اولین ترجیح عوام کے مسائل حل کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کی سہولت کے لئے مخلصانہ کوششیں کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی ملک میں بدعنوانی کے خاتمے کے لئے حکومت کی پالیسی پرتنقید کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف کی یہ جماعتیں چاہتی ہیں کہ پی ٹی آئی کی زیرقیادت حکومت اپنی مدت پوری نہ کرے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ پی ٹی آئی کی حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔








