دہلی میں ریاستی دہشتگردی کے ذریعے مسلمانوں میں قتل عام کیا گیا، وزیر اعظم عمران خان

اسلام آباد ۔ 29 فروری (اے پی پی)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دہلی میںریاستی دہشتگردی کے ذریعے مسلمانوں میںقتل عام کیا گیا، اس قتل عام میں پولیس اور آرایس ایس غنڈوں کو استعمال کیا گیا،عالمی برادری نے مداخلت نہ کی توصورتحال کے تباہ کن نتائج سامنے آسکتے ہیں۔ ہفتہ کو سماجی رابطہ کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ خدشہ ہے …

اسلام آباد ۔ 29 فروری (اے پی پی)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دہلی میںریاستی دہشتگردی کے ذریعے مسلمانوں میںقتل عام کیا گیا، اس قتل عام میں پولیس اور آرایس ایس غنڈوں کو استعمال کیا گیا،عالمی برادری نے مداخلت نہ کی توصورتحال کے تباہ کن نتائج سامنے آسکتے ہیں۔ ہفتہ کو سماجی رابطہ کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ خدشہ ہے کہ اگر عالمی برادری نے مداخلت نہ کی توان واقعات کے تباہ کن نتائج سامنے آسکتے ہیں،یہ تباہ کن نتائج نہ صرف خطہ بلکہ دنیا کے لئے تباہ کن ہوںگے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اس سے قبل بھارتی غاصب فوج مقبوضہ کشمیر میں ایک لاکھ کشمیریوں کو شہیدکر چکی ہے،مقبوضہ کشمیر میں بھی قتل عام سے کشمیری نوجوانوں میں غم و غصہ بڑھا۔دہلی میںقتل عام سے بھارت میں موجود 20کروڑ مسلمانوں میں شدت پسندی کو فروغ ملے گا۔

مزید خبریں