امریکہ اور طالبان کے درمیان تاریخی امن معاہدہ طے پا گیا، فریقین نے اتفاق رائے سے معاہدے پر دستخط کردیئے

دوحہ۔ 29 فروری (اے پی پی) امریکہ اور طالبان کے درمیان تاریخی امن معاہدہ طے پا گیا ہے، دونوں فریقین نے اتفاق رائے سے معاہدے پر دستخط کئے۔ امریکہ کی جانب سے زلمے خلیل زاد نے جبکہ طالبان کی طرف سے ملا عبدالغنی برادر نے معاہدے پر دستخط کئے۔ امن معاہدے کے اعلامیہ کے نکات کے مطابق افغانستان سے امریکی افواج 14 ماہ میں مکمل انخلاء کریں گی، منصوبہ طالبان …

دوحہ۔ 29 فروری (اے پی پی) امریکہ اور طالبان کے درمیان تاریخی امن معاہدہ طے پا گیا ہے، دونوں فریقین نے اتفاق رائے سے معاہدے پر دستخط کئے۔ امریکہ کی جانب سے زلمے خلیل زاد نے جبکہ طالبان کی طرف سے ملا عبدالغنی برادر نے معاہدے پر دستخط کئے۔ امن معاہدے کے اعلامیہ کے نکات کے مطابق افغانستان سے امریکی افواج 14 ماہ میں مکمل انخلاء کریں گی، منصوبہ طالبان کی جانب سے امن معاہدے کی پاسداری سے مشروط ہو گا، امریکہ اور افغانستان جامع امن معاہدے پر مل کر کام کرنے کیلئے پر عزم ہیں، امن معاہدہ چار نکات پر مشتمل ہو گا، افغان سرزمین امریکہ اور اتحادیوں پر حملے کیلئے استعمال نہیں ہو گی، امریکہ اور اتحادی افواج کے انخلاء کا ٹائم لائن دیا جائے گا، بین الاافغان مذاکرات کے ذریعے سیاسی استحکام لایا جائے گا، طالبان اور افغانستان کی شمولیتی مذاکراتی ٹیم کے درمیان مذاکرات ہوں گے، افغانستان میں مستقل اور وسیع البنیاد جنگ بندی ہو گی۔ معاہدے کی تقریب قطر کے دارالحکومت دوحہ میں منعقد ہوئی جس میں 7 ممالک کے وزرائے خارجہ سمیت 50 سے زائد ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی، 31 رکنی طالبان کا وفد بھی تقریب میں موجود تھا۔ ہفتہ کو دوحہ میں طالبان اور امریکہ کے درمیان تاریخ ساز امن معاہدہ ہو گیا، اس معاہدے کے تحت مرحلہ وار امریکی اور نیٹو فورسز کا افغانستان سے انخلاء ممکن ہو گا، اس کے ساتھ ساتھ دونوں فریقین قیدیوں کو بھی رہا کریں گے۔ معاہدے کے مطابق افغانستان میں 19 سالہ طویل جنگ کا خاتمہ ہو گا اور افغانستان سے امریکی فوج کے انخلاء کا عمل شروع ہو جائے گا۔ اس موقع پر قطری وزیر خارجہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ قطر حکومت نے معاہدے کو کامیاب بنانے کیلئے اہم کردار ادا کیا، امن معاہدہ مرحلہ وار مذاکرات کے نتیجے میں ممکن ہوا اور معاہدے کو حتمی شکل دینے پرتمام فریقین کا کردار قابل تعریف ہے۔ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ تاریخی مذاکرات کی میزبانی پر امیر قطر کے شکر گزار ہیں، معاہدے کے بعد امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو اب جنگ کا خوف نہیں رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اور طالبان دہائیوں کے بعد اپنے اختلافات اور تنازعات ختم کر رہے ہیں، امن کیلئے زلمے خلیل زاد کا کردار قابل تعریف ہے، افغانستان اور امریکی فورسز نے امن کیلئے مل کر کام کیا، افغان عوام معاہدے پر خوشیاں منا رہے ہیں اور امن کے بعد افغانیوں نے اپنے مستقبل کا تعین کرنا ہے، تمام افغان امن اور خوشحالی کے ساتھ رہنے کا حق رکھتے ہیں، آج امن کی فتح ہوئی ہے۔ افغان طالبان رہنما ملا عبدالغنی برادر نے کہا ہے کہ امریکہ اور طالبان کے درمیان امن معاہدہ تاریخی لمحہ ہے، امن معاہدے کیلئے پاکستان کے کردار کے معترف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کامیاب امن معاہدے پر تمام فریقین کو مبارکباد دیتا ہوں، امن معاہدے سے افغان عوام خوشحالی کے نئے دور میں داخل ہو رہے ہیں، علاقائی ملکوں اور عالمی برادری نے مل کر کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ ساز معاہدے میں شرکت کرنے والوں کو خوش آمدید کہتا ہوں، امن معاہدے کیلئے چین اور روس سمیت دیگر ممالک کے تعاون پر شکر گزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج ایک نئی تاریخ رقم ہو رہی ہے، ہم تمام ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات کے خواہاں ہیں۔

مزید خبریں