اسلام آباد ۔ 29 فروری (اے پی پی)حکومت نے شہریوں کو سہولت دینے کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کیا ہے۔ ہفتہ کو وزارت خزانہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی پرانی قیمت 116.60روپے تھی جو کہ اب 5 روپے کم ہو کر 111.60 روپے پر آگئی ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل 5 روپے کمی کے بعد 127.26 روپے سے کم ہو کر 122.26 روپے ہوگئی …
حکومت کا شہریوں کو سہولت دینے کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل میں 5 روپے’ مٹی اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں 7 روپے فی لٹر کمی کردی گئی ہے’ وزارت خزانہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 29 فروری (اے پی پی)حکومت نے شہریوں کو سہولت دینے کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کیا ہے۔ ہفتہ کو وزارت خزانہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی پرانی قیمت 116.60روپے تھی جو کہ اب 5 روپے کم ہو کر 111.60 روپے پر آگئی ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل 5 روپے کمی کے بعد 127.26 روپے سے کم ہو کر 122.26 روپے ہوگئی ہے۔ مٹی اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں بھی 7 روپے فی لٹر کمی کی گئی ہے۔ مٹی کے تیل 7 روپے کمی کے ساتھ 99.45 سے ہو کر 92.45 روپے اور لائٹ ڈیزل آئل 84.51 سے کم ہو کر 77.51 روپے پر آگئی ہیں۔ ۔ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم مارچ رات 12 بجے سے ہوگا۔








