امریکہ۔ افغان امن معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہیں، امن معاہدہ علاقائی امن اور خوشحالی میں کردار ادا کرے گا، اسد قیصر

اسلام آباد ۔ 29 فروری (اے پی پی)اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے امریکی، افغان امن معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہامریکہ افغانستان امن معاہدہ علاقائی امن اور خوشحالی میں کردار ادا کرے گا،امن معاہدہ علاقائی ممالک میں رابطہ بڑھانے میں مدد گار ثابت ہو گا۔ہفتہ کو امریکہ افغان امن معاہدہ کے حوالے سے اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ پرامن ذرائع سے تنازعات کے …

اسلام آباد ۔ 29 فروری (اے پی پی)اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے امریکی، افغان امن معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہامریکہ افغانستان امن معاہدہ علاقائی امن اور خوشحالی میں کردار ادا کرے گا،امن معاہدہ علاقائی ممالک میں رابطہ بڑھانے میں مدد گار ثابت ہو گا۔ہفتہ کو امریکہ افغان امن معاہدہ کے حوالے سے اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ پرامن ذرائع سے تنازعات کے حل کا حامی رہا ہے،افغانستان میں امن اور خطے میں ترقی کو یقینی بنانا پاکستان کے مفاد میں ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ امن معاہدہ علاقائی ممالک میں رابطہ بڑھانے میں مدد گار ثابت ہو گا،افغانستان میں امن افغان مہاجرین کے لئے موزوں ماحول پیدا کرے گا۔اسد قیصر نے کہا کہمعاہدہ علاقائی خوشحالی میں بھی مثبت کردار ادا کرے گا۔انہوں نے کہا کہ قو می اسمبلی کے زیر اہتمام 17 مارچ کو قومی مکالمہ منعقد کیا جائے گا، قومی مکالمے میں امریکہ اور افغانستان کے مابین امن معاہدے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا،مکالمے میں اراکین پارلیمنٹ ،تعلیمی ماہرین، تجزیہ کاروں، سول سوسائٹی اور میڈیا کے نمائندوں کو مدعو کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں مستقبل کے لائحہ عمل کو وضع کرنے کے لیے تجاویزدی جائیں گی۔

مزید خبریں