وزیراعظم عمران خان نے ثابت کیا کہ وہ عوام کو ریلیف دینے پر یقین رکھتے ہیں،مالی مشکلات کے باوجود تیل کی قیمتوں میں کمی کرنا عوام کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کے حکومتی عزم کا عملی اظہار ہے وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ 29 فروری (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ثابت کیا کہ وہ عوام کو ریلیف دینے پر یقین رکھتے ہیں،مالی مشکلات کے باوجود تیل کی قیمتوں میں کمی کرنا عوام کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کے حکومتی عزم کا عملی اظہار ہے۔ہفتہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں معاون خصوصی نے کہا …

اسلام آباد ۔ 29 فروری (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ثابت کیا کہ وہ عوام کو ریلیف دینے پر یقین رکھتے ہیں،مالی مشکلات کے باوجود تیل کی قیمتوں میں کمی کرنا عوام کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کے حکومتی عزم کا عملی اظہار ہے۔ہفتہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں معاون خصوصی نے کہا کہ تیل کی قیمتوں میں کمی دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کا باعث بنے گی، مہنگائی میں کمی لانا وزیراعظم کی ترجیح نمبرون ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عمران خان کا عوام کے ساتھ درد اور احساس کا رشتہ ہے،انشاء اللہ جیسے جیسے ملک کے اندر معاشی صورتحال بہتر ہوتی جائے گی ، اس کے ثمرات عوام کو میسر آئیں گے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ یہی عوامی حکومت ہے، عمران خان عوام کے اعتماد پر پورا اتر رہے ہیں اور آئندہ بھی پورا اتریں گے۔

مزید خبریں