امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا افغان امن معاہدے کا خیرمقدم

واشنگٹن ۔ 29 فروری (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغان امن معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ طویل ترین جنگ کے خاتمے اور امریکی فوجیوں کی وطن واپسی پر کام کر رہے ہیں۔ ہفتہ کو وائٹ ہائوس کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق امریکی صدر نے طالبان اور امریکہ کے درمیان امن معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ آخر کار ہم …

واشنگٹن ۔ 29 فروری (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغان امن معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ طویل ترین جنگ کے خاتمے اور امریکی فوجیوں کی وطن واپسی پر کام کر رہے ہیں۔ ہفتہ کو وائٹ ہائوس کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق امریکی صدر نے طالبان اور امریکہ کے درمیان امن معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ آخر کار ہم امریکہ کی طویل ترین جنگ کے خاتمے کے قریب ہیںاور ہم امریکی افواج کو واپس لا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 14 ماہ افغانستان سے امریکی اور اتحادی فوجیوں کا انخلاء ہوجائے گا۔ امریکی صدر نے کہا کہ ذاتی طور پر جلد طالبان رہنماؤں سے ملاقات کروں گا۔

مزید خبریں