وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر کی میڈیا سے گفتگو

لاہور۔یکم مارچ(اے پی پی )وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر نے کہا ہے کہ دنیا آج وزیراعظم عمران خان کے بیانےہ کو تسلیم کر رہی ہے آنے والے دنوں میں پاکستان کا حقیقی مثبت چہرہ سامنے آئے گا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بھارت میں بیٹھ کر پاکستان کی تعریف کرنا ہماری کامیابی ہے ایف اے ٹی ایف کے 27میں سے 14آئٹمز پر کام مکمل کر لیا ہے باقی …

لاہور۔یکم مارچ(اے پی پی )وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر نے کہا ہے کہ دنیا آج وزیراعظم عمران خان کے بیانےہ کو تسلیم کر رہی ہے آنے والے دنوں میں پاکستان کا حقیقی مثبت چہرہ سامنے آئے گا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بھارت میں بیٹھ کر پاکستان کی تعریف کرنا ہماری کامیابی ہے ایف اے ٹی ایف کے 27میں سے 14آئٹمز پر کام مکمل کر لیا ہے باقی پر کام جاری ہے، آئندہ سال سے ملک میں یکساں نظام تعلیم نافذ کریں گے سابقہ ادوار میں امیر لوگوں کے علاقوں میں وسائل خرچ کئے گئے اور غریب علاقوں کو محروم رکھا گیا۔وہ اتوار کے روز اپنے حلقہ میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کے سنگ بنیاد رکھنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ میں جب حکومت ملی تو معیشت تباہ حال تھی ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کےلئے سخت فیصلے کرنا پڑے ملکی معیشت کو آئی سی یو سے نکال کر بہتری کی جانب گامزن کیا، تبدیلی ایک رات میں کبھی بھی نہیں آسکتی ۔انہوں نے کہا کہ سابقہ دور حکومت میں غریب طبقہ کو ترقیاتی منصوبوں سے دوررکھا گیا جبکہ امیر لوگوں کے علاقوں میں ترقیاتی فنڈز خرچ کئے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی کاموں کے اخراجات کی تفصیلات عوام کے سامنے سڑکوں پر آویزاں کی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے پٹرولیم منصوعات میں کمی کر کے عوام کو ریلیف دیا ہے، انہوں نے کہا کہ حالیہ مہنگائی میں جو اضافہ ہوا تھا اس کی اےک وجہ زرعی پیداوار میں کمی تھی،حکومت کے بروقت اقدامات کی وجہ سے اب روز مرہ استعمال کی چےزوں کی قیمتوں میں کمی آرہی ہے ، انہوں نے کہا کہ ٹماٹر پیاز اورآٹا سمیت دیگر اشیائے خور و نوش کی قیمتوں میں بھی کمی آئی ہے ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پٹرولیم منصوعات میں کمی سے صنعت اور زراعت سے منسلک اشیاءکی قیمتوں میں کمی آئے گی۔ حماد اظہر نے کہا کہ معیشت میں استحکام کی عالمی ادارے بھی تعریف کر رہے ہیں وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا کہ جب حکومت ملی ملک دیوالیہ ہونے کے قریب تھا لیکن اب ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 50 فیصد اضافہ ہوا ہے کرنٹ اکاﺅنٹ خسارہ میں 70فیصد تک کمی آئی ہے آنے والے دنوں میں ملکی معیشت میں استحکام کا ثمر عوام تک پہنچایا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ حلقے میں کھلی کچہریاں لگا کر عوام کے مسائل حل کریں گے اور علاقے کی ترقی میں واضح تبدیلی نظر آئے گی۔ حماد اظہرنے کہا کہ ملکی خزانہ لوٹنے والے حکومت کے خلاف بے بنیاد اور منفی پراپیگنڈا کر رہے ہیںاب بھائی بیٹے سمدھی یا داماد کی سیاست نہیں چلے گی نیب اےک آزاد ادارہ ہے اسے ڈکٹیٹ نہیں کرتے ،کسی کو انتقام کا نشانہ نہیں بنا رہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ جلد اشیائے خور و نوش کی قیمتوں میں واضع کمی آئے گی۔