امریکہ اور طالبان کے درمیان ہونے والا امن معاہدہ سنگ میل کی حیثیت رکھتاہے، وفاقی وزیر شیخ رشید

اوکاڑہ۔ یکم مارچ (اے پی پی)امریکہ اور طالبان کے درمیان ہونے والا امن معاہدہ سنگ میل کی حیثیت رکھتاہے۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر ریلویز شیخ رشید احمد نے پی ٹی آئی کے سابق قومی ٹکٹ ہولڈرراﺅ حسن سکندر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت کا یہ کارنامہ سنہری حروف میں لکھا جائیگا اور اس معاہدہ کے بعد ناصرف دنیا میں …

اوکاڑہ۔ یکم مارچ (اے پی پی)امریکہ اور طالبان کے درمیان ہونے والا امن معاہدہ سنگ میل کی حیثیت رکھتاہے۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر ریلویز شیخ رشید احمد نے پی ٹی آئی کے سابق قومی ٹکٹ ہولڈرراﺅ حسن سکندر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت کا یہ کارنامہ سنہری حروف میں لکھا جائیگا اور اس معاہدہ کے بعد ناصرف دنیا میں امن وخوشحالی آئے گی بلکہ افغانستان اور پاکستان میں ترقی کا دور شروع ہوگا اور 2020 کا سال امن اور ترقی کا ہوگا۔ شیخ رشید نے کہا کہ انشاءاللہ کشمیر بھی جلدپاکستان کاحصہ بنے گا۔شیخ رشید نے دلی میں مسلمانوں کے ساتھ ہونے والے وحشیانہ شرمناک سلوک پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ ،امن کی داعی قوتوں ،عالم اسلام اور انسانی حقوق کے علمبرداروں کو چاہیئے کہ فی الفور اپنا کردار ادا کریں۔شیخ رشید نے کہا کہ بھارت کی مودی سرکار نے پہلے گجرات میں مسلمانوں کاقتل عام کیا پھر مقبوضہ کشمیر میں نہتے مسلمانوں کا قتل عام کروایا اورپھر دلی کے مسلمانوں کو ذبح کرایا جا رہا ہے اس پر عالمی قوتیں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیںاور دنیا میں مسلمانوں کے لئے دوہرا معیار قائم کیا ہو ا ہے۔