معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا منڈیانوالہ میں بڑے جلسہ عام سے خطاب

سیالکوٹ۔ یکم مارچ (اے پی پی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حکومت کی عوام دوست پالیسیوں کو پذیرائی مل رہی ہے، تحریک انصاف اور وزیراعظم عمران خان غریب پرور پالیسی کی وجہ سے عوام میں مقبول ہیں، عوام کو بتایا جائے کہ 35 سال حکومت کرنے والے یہاں کوئی ایسا ہسپتال نہیں بنا سکے جہاں ان کا علاج …

سیالکوٹ۔ یکم مارچ (اے پی پی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حکومت کی عوام دوست پالیسیوں کو پذیرائی مل رہی ہے، تحریک انصاف اور وزیراعظم عمران خان غریب پرور پالیسی کی وجہ سے عوام میں مقبول ہیں، عوام کو بتایا جائے کہ 35 سال حکومت کرنے والے یہاں کوئی ایسا ہسپتال نہیں بنا سکے جہاں ان کا علاج ہوتا، ظل سبحانی اور شہنشاہ عالم کو پاکستان میں علاج کرانا گوارہ نہیں، شریف خاندان صحت کے نام پر میڈیکل بورڈ اور میڈیا کی آنکھوں میں دھول جھونک کر بیرون ملک چلا گیا اور تین ماہ سے مسلسل تاریخیں دے رہے ہیں کہ کل سرجری ہو گی لیکن تین ماہ میں لندن کے کسی ہسپتال میں علاج کے لئے داخل نہیں ہوئے ،ملکی خزانہ لوٹنے والے لندن کی فضاﺅں میں عیاشیاں کر رہے ہیں ،میڈیکل کی بنیاد پر ریلیف لینے والوں کی آج تک سرجری نہیں ہوئی، عمران خان کا دل اس ملک کے غریب عوام کے ساتھ دھڑکتا ہے ،وہ ملک میں نوجونوں کے لئے روزگار، خواتین کی با اختیاری ، خاندانوں اور شخصیات کی بجائے قانون کی حکمرانی اور انصاف کی بالا دستی پر یقین رکھتا ہے، دو خاندانوں کے گٹھ جوڑ کی وجہ سے 6 ہزار ارب روپے کے قرضے 30 ہزار ارب روپے تک پہنچ گئے ، عوام ان کے کئے ہوئے گیس اور ایل این جی ٹرمینل کے مہنگے معاہدون کی وجہ سے مہنگی گیس اورمہنگی بجلی استعمال کرنے پر مجبور ہیں،عوام نے عمران خان کو اپنا مسیحا سمجھ کر منتخب کیا ، انہیں یقین دلاتی ہوں کہ ان کی امیدیں ضرور پوری ہونگی اور ملکی ترقی کا چراغ روشن ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے موضع منڈیانوالہ میں سوئی گیس کے منصوبے کے افتتاح کے بعد ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ شریف خاندان صحت کے نام پر میڈیکل بورڈ اور میڈیا کی آنکھوں میں دھول جھونک کر بیرون ملک چلا گیا ،تین ماہ ہو گئے ہیں وہ مسلسل تاریخیں دے رہے ہیں کہ میاں صاحب کی کل سرجری ہو گی تاہم تین ماہ میں لندن کے کسی ہسپتال میں علاج کے لئے داخل نہیں ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پسے ہوئے عوام کو بتایا جائے کہ 35سال حکومت کرنے والے یہاں کوئی ایسا ہسپتال نہیں بنا سکے جہاں ان کا علاج ہوتا، غریب لوگ علاج کے لئے ہسپتالوں میں دھکے کھاتے ہیں ، ظل سبحانی اور شہنشاہ عالم کو پاکستان میں علاج کرانا گوارہ نہیں ہے،عوام کے ساتھ جینے اور مرنے کے دعوے کرنے والے ملک سے ہی فرار ہیں،ملکی خزانہ لوٹنے والے لندن کی فضاﺅں میں عیاشیاں کر رہے ہیں،میڈیکل کی بنیاد پر ریلیف لینے والوں کی آج تک سرجری نہیں ہوئی، شریف خاندان بیماری کے نام پر دھوکہ دے کر لندن بیٹھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اپنا علاج کرانے کی بجائے یہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بیرون ملک علاج کرانے کی اجازت مانگتے رہے کہ ان کی جان کو خطرہ ہے، عوام کے ساتھ جینے مرنے کی قسمیں کھانے والے، ووٹ کو عزت دو کے نعرے لگانے والے چند دن بھی جیل میں نہ گزار سکے، یہ ہمیشہ نازوں، نخروں اور عوام کے سرمائے پر پلنے والا خاندان ہے۔ انہوں نے کہا کہ پلیٹ لیس کا ان کا واویلا کلچ پلیٹ پر آ کر ختم ہوا اور (ن) لیگ کی کلچ پلیٹیں بٹھانے کا سبب بن گیا۔ انہوں نے کہا کہ جلسہ گاہ سے کچھ فاصلے پر (ن) لیگ کی کچھ کلچ پلیٹیں اس وقت ہل گئی ہیں۔ جس طرح اور جس انداز میں سیالکوٹ کے عوام نے پاکستان تحریک انصاف کو آج پذیرائی دی ہے اس سے ثابت ہو گیا ہے کہ سیاسی یتیم ٹولہ کی کلچ پلیٹیں خراب نہیں بلکہ غائب ہو گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چند سیاسی یتیموں کا ٹولہ ٹی وی پر بیٹھ کر لوگوں کو گمراہ کرتا ہے اور یہ دعویٰ کرتا ہے کہ عوام پی ٹی آئی سے لاتعلق ہو گئی ہے ان عقل کے اندھوں کو یہ جم غفیر دکھانا چاہتی ہوں اور بتانا چاہتی ہوں کہ یہ بھی عوام ہیں۔ معاون خصوصی اطلاعات و نشریات نے منڈیانوالہ کے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آج یہاں آپ کو بتانے آئی ہوں کہ وزیراعظم عمران خان کا دل آپ کے ساتھ دھڑکتا ہے ، جس دکھ اور احساس کا رشتہ آپ کے ساتھ وزیراعظم عمران خان کا ہے وہ اس احساس اور درد کے ساتھ ملک کے پسے ہوئے طبقہ کی جنگ لڑ رہے ہیں، وہ یکساں قانون کے اطلاق، میرٹ کی بالادستی اور خاندانوں کی بجائے قانون کی حکمرانی کی بات کرتے ہیں ، عوام کے اس قائد کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے والے سیاسی یتیم ہیں کیونکہ عوام کو دئیے ہوئے یہ مسائل انہی کے پیداکردہ ہیں۔ شریف اور زرداری خاندان نے ملکی قرضہ 6ہزار ارب سے 30ہزار ارب تک پہنچا دیا، دو جماعتوں اور دو خاندانوں کے گٹھ جوڑ کی وجہ سے بین الاقوامی منڈیوں سے تیل اور گیس کے مہنگے ٹرمینل اور مہنگے معاہدے کیے گئے جس کی وجہ سے عوام مہنگی گیس اور بجلی خریدنے پر مجبور ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے عوام کے ساتھ درد اور احساس کے رشتے کو نبھاتے ہوئے عالمی منڈی میں جب تیل کی قیمتوں میں کمی ہوئی سب سے پہلے عوام کو ریلیف دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ جب تک بیروز گاری ختم نہیں ہوتی اور نوجوانوں کو روزگار نہیں ملے گا ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ احساس پروگرام اور کفالت کے ذریعے خوشحالی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان 70سال کا گند صاف کر رہے ہیں۔ جنہوں نے عمران خان کو اپنا مسیحا چنا انہیں یقین دلاتی ہوں کہ ان کی امیدیں ضرور پوری ہونگی اور ملکی ترقی کا چراغ روشن ہو گا۔ معاون خصوصی نے کہا کہ نوجوانوں کو روزگار ملے گا، خواتین، بہنوں اور بیٹیوں کو احساس کفالت کے تحت باعزت روزگار کمانے کے قابل بنایا جائے گا ، عورتوں کی حرمت کو پامال ہونے سے بچایا جائے گا۔ عوام اچھی طرح جانتے ہیں کہ وہ کون سے خاندان ہیں جنہوں نے عورتوں کی حرمت کو پامال کیا اور 30سال پہلے کا جو منڈیانوالہ کے عوام کا حق تھا اسے محروم رکھا۔ معاون خصوصی اطلاعات و نشریات نے کہا کہ سوئی گیس کے منصوبے کی شکل مین میں آپ کو وہ حق لوٹانے آئی ہوں جو اس ٹولے نے چھین لیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ آج تحریک انصاف آپ کا حق آپ کی دہلیز پر لے کر آئی ہے کیونکہ آپ لوگ ہی عمران خان اور پاکستان کی طاقت ہیں۔