اسلام آباد ۔ 02مارچ (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے پاکستان اور دنیا کے طول و عرض میں بسنے والے بلوچوں کو بلوچ کلچر ڈے پر مبارکباد دی ہے۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ بلوچ ثقافت امن کی ثقافت ہے اور ہمیں امن اور سلامتی کا پیغام عام کرنا ہے۔ انہوں نے بین الثقافتی ہم آہنگی پر زور دیا اور کہا کہ ترقیاتی عمل کو …
چیئرمین سینیٹ کی بلوچ کلچر ڈے پر مبارک باد

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 02مارچ (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے پاکستان اور دنیا کے طول و عرض میں بسنے والے بلوچوں کو بلوچ کلچر ڈے پر مبارکباد دی ہے۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ بلوچ ثقافت امن کی ثقافت ہے اور ہمیں امن اور سلامتی کا پیغام عام کرنا ہے۔ انہوں نے بین الثقافتی ہم آہنگی پر زور دیا اور کہا کہ ترقیاتی عمل کو تیز تر کرنے کے لئے تمام گروہوں کو قومی ترقی کے مرکزی دھارے میں شامل کرنا انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے تمام قوتوں پر زور دیا کہ مل کر مسائل کے حل کے لئے کوششیں کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچ کلچر میں محبت اور حب الوطنی کے خدوخال نمایاں ہیں اور احترام آدمیت بارے واضح روایات موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس دن کی مناسبت سے ہمیں اس عہد کی تجدید کرنا ہوگی کہ ہم پاکستان اور خصوصاً بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کریںگے۔








