اسلام آباد ۔ 2 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان مہنگائی میں کمی اور عوام کو ریلیف دینے کے لیے پرعزم ہیں، ان کے عملی اقدامات کے ثمرات عوام تک پہنچنا شروع ہوچکے ہیں، سی پی آئی کے مطابق خوراک کی قیمتوں میں واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے، اشیاء خوردونوش کی قیمتیں …
وزیراعظم عمران خان مہنگائی میں کمی اور عوام کو ریلیف دینے کے لیے پرعزم ہیں، وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ٹویٹ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 2 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان مہنگائی میں کمی اور عوام کو ریلیف دینے کے لیے پرعزم ہیں، ان کے عملی اقدامات کے ثمرات عوام تک پہنچنا شروع ہوچکے ہیں، سی پی آئی کے مطابق خوراک کی قیمتوں میں واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے، اشیاء خوردونوش کی قیمتیں رواں سال جنوری کی 14.6 فیصد کی شرح کے مقابلے میں کم ہو کر فروری میں 12.4 فیصد ہوگئیں۔ پیر کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان مہنگائی میں کمی اور عوام کو ریلیف دینے کے لیے پرعزم ہیں۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ شہری علاقوں میں اشیاء خوردونوش کی قیمتیں 13.4 فیصد (جنوری) سے کم ہوکر 11.2 فیصد (فروری) ہوگئیں، دیہی علاقوں میں 16.3فیصد سے کم ہو کر 14.2 فیصد پر آچکی ہیں، یہ کمی روزمرہ اشیائے ضروریہ کی قیمتیوں میں بھی دیکھنے میں آئیں جس کا براہ راست فائدہ عوام کو پہنچ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھانے پینے کی قیمتیں جنوری میں 19.5 فیصد تھیں جو فروری میں کم ہوکر 15.2 دو فیصد ہوگئیںجبکہ کھانے پینے سے ہٹ کر دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتیں ڈبل سے سنگل ڈیجیٹ میں آچکی ہیں، مارچ میں قیمتوں میں مزید کمی آنے کا امکان ہے۔








