بائیکو پٹرولیم پاکستان لمیٹڈ کے منافع میں چھ ماہ کے دوران139 فیصد اضافہ

اسلام آباد ۔ 2 مارچ (اے پی پی)بائیکو پٹرولیم پاکستان لمیٹڈ (بی پی پی ایل) کے منافع میں چھ ماہ کے دوران139 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ بی پی پی ایل کے مالیاتی اعداد وشمار کے مطابق31 دسمبر 2019ءکو ختم ہونے والی ششماہی کے دوران کمپنی نے 213 ملین روپے کا خالص منافع کمایا ہے جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران کمپنی کو 89 ملین روپے کا بعد …

اسلام آباد ۔ 2 مارچ (اے پی پی)بائیکو پٹرولیم پاکستان لمیٹڈ (بی پی پی ایل) کے منافع میں چھ ماہ کے دوران139 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ بی پی پی ایل کے مالیاتی اعداد وشمار کے مطابق31 دسمبر 2019ءکو ختم ہونے والی ششماہی کے دوران کمپنی نے 213 ملین روپے کا خالص منافع کمایا ہے جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران کمپنی کو 89 ملین روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل ہوا تھا۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کی پہلی ششماہی کے مقابلے میں جاری مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران بائیکو پٹرولیم کے بعد ازٹیکس نفع میں 124 ملین روپے یعنی 139 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مزید خبریں