وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق ہماری اہم ترجیح غریب لوگوں کو گھر مہیا کرنا ہے، 50 لاکھ گھر ہر صورت میں تعمیر کئے جائیں گے، وفاقی وزیر چوہدری طارق بشیر چیمہ

اسلام آباد ۔ 2 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے ہاﺅسنگ و تعمیرات چوہدری طارق بشیر چیمہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق ہماری اہم ترجیح غریب لوگوں کو گھر مہیا کرنا ہے، 50 لاکھ گھر ہر صورت میں تعمیر کئے جائیں گے۔ پیر کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزارت ہاو¿سنگ اخوت اسلامک مائیکرو فنانس فاو¿نڈیشن کو ملک بھر میں …

اسلام آباد ۔ 2 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے ہاﺅسنگ و تعمیرات چوہدری طارق بشیر چیمہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق ہماری اہم ترجیح غریب لوگوں کو گھر مہیا کرنا ہے، 50 لاکھ گھر ہر صورت میں تعمیر کئے جائیں گے۔ پیر کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزارت ہاو¿سنگ اخوت اسلامک مائیکرو فنانس فاو¿نڈیشن کو ملک بھر میں چھوٹے قرضوں کی تقسیم کےلئے 5 ارب روپے فراہم کرے گی، قرضوں کی فراہمی کے سلسلہ میں تقریب کا انعقاد منگل کو کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ان قرضوں سے حکومت کے سستے مکانات کی فراہمی کے سلسلہ میں بڑی مدد ملے گی، یہ قرضے غریبوں کو بغیر کسی سود کے دیئے جائیں گے، ان قرضوں کو نئے مکانات کی تعمیر کے علاوہ اضافی کمروں، کچن اور باتھ روم سمیت گھر کی آرائش کےلئے استعمال کیا جائے گا۔ چوہدری طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ پہلے مرحلہ میں اخوت فاو¿نڈیشن کو وزارت ہاو¿سنگ کی جانب سے ایک ارب روپے دیئے گئے ہیں جس سے 1800 لوگ مستفید ہوں گے۔