ہری پور۔ 3 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان نے علاقہ پہاڑ خانپور کی بجلی اسلام آباد سے منسلک کرنے کے منصوبہ کا افتتاح کر دیا۔ اس علاقہ سے ایک وزیراعظم اور تین رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے مگر کسی نے عوام کے کام نہیں کئے، علاقہ پہاڑ کے کونے کونے میں بجلی ہم نے پہنچائی، اب بور اور گلی کا ایک ٹکڑا دیکر عوام کو …
وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان نے علاقہ پہاڑ خانپور کی بجلی اسلام آباد سے منسلک کرنے کے منصوبہ کا افتتاح کر دیا

مزید خبریں
ہری پور۔ 3 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان نے علاقہ پہاڑ خانپور کی بجلی اسلام آباد سے منسلک کرنے کے منصوبہ کا افتتاح کر دیا۔ اس علاقہ سے ایک وزیراعظم اور تین رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے مگر کسی نے عوام کے کام نہیں کئے، علاقہ پہاڑ کے کونے کونے میں بجلی ہم نے پہنچائی، اب بور اور گلی کا ایک ٹکڑا دیکر عوام کو ٹرخانے کی سیاست نہیں چلے گی، ترین خاندان نے ضلع ہری پور کو تعمیر و ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے، اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے ہماری کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان نے مسلم آباد میں سابق ممبر تحصیل کونسل حاجی نزاکت کے زیر انتظام عوامی جلسہ سے خطاب کے دوران کیا۔ جلسہ سے چیئرمین ڈیڈک ارشد ایوب خان، رہنما تحریک انصاف یوسف ایوب خان، حاجی نزاکت و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر پی ڈی کنسٹرکشن آئیسکو دلاور شاہ، راجہ اسد حبیب، راجہ ذوالفقار، چیئرمین ارشاد، چوہدری عبدالحمید کے علاوہ سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ عوام کی کثیر تعداد موجود تھی۔ قبل ازیں خان برادر جب مسلم آباد پہنچے تو سابق ممبر تحصیل کونسل حاجی نزاکت نے عوام کے جم غفیر کے ہمراہ ان کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان نے کہا کہ پہلے یہ علاقہ ایبٹ آباد سے منسلک تھا اور یہاں سے ایک وزیراعظم دو بار منتخب ہوا مگر علاقہ کے عوام کو ووٹ کے بدلے محرومیاں ہی ملیں، ہم ترقیاتی کاموں سے ہری پور کی تقدیر بدلنے جا رہے ہیں، ترین خاندان نے ہری پور میں کام کر کے اس کا نقشہ ہی بدل کر رکھ دیا ہے، جتنے ترقیاتی کام اس ضلع میں ہوئے ہیں اتنے صوبہ کے کسی بھی ضلع میں نہیں ہوئے، ترقیاتی کاموں کی وجہ سے ہمارا ضلع سب سے آگے ہیں۔







