اسلام آباد ۔ 3 مارچ (اے پی پی) پاک بحریہ کے کموڈور طارق علی کو ریئرایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ریئرایڈمرل طارق علی نے 1986ء میں پاک بحریہ میں کمیشن حاصل کیا ، وہ پاکستان نیوی وار کالج لاہور اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد سے فارغ التحصیل ہیں۔ ریئرایڈمرل طارق علی پاک بحریہ میں کمانڈ اور سٹاف کی متعدد اہم …
پاک بحریہ کے کموڈور طارق علی کی ریئرایڈمرل کے عہدے پر ترقی ریئرایڈمرل طارق علی نے 1986ء میںکمیشن حاصل کیا ، وہ پاک نیوی وار کالج اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہیں

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 3 مارچ (اے پی پی) پاک بحریہ کے کموڈور طارق علی کو ریئرایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ریئرایڈمرل طارق علی نے 1986ء میں پاک بحریہ میں کمیشن حاصل کیا ، وہ پاکستان نیوی وار کالج لاہور اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد سے فارغ التحصیل ہیں۔ ریئرایڈمرل طارق علی پاک بحریہ میں کمانڈ اور سٹاف کی متعدد اہم ذمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں۔ ریئرایڈمرل طارق علی اس وقت نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ڈپٹی چیف آف نیول سٹاف (سپلائی) کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔







