اسلام آباد ۔ 3 مارچ (اے پی پی) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے چین، ایران اور کرونا وائرس سے متاثرہ دیگر ممالک سے پاکستان آنے والے مسافروں کیلئے اسلام آباد میں 300 بستروں پر مشتمل جدید کیورنٹائن سینٹر قائم کر دیا۔ ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق چیین، ایران اور کرونا وائرس کے متاثرہ دیگر ممالک سے پاکستان آنے والے مسافروں کو 15 روز کےلئے …
چین، ایران اور کرونا وائرس سے متاثرہ دیگر ممالک سے پاکستان آنے والے مسافروں کیلئے اسلام آباد میں 300 بستروں پر مشتمل جدید قرنطینہ مرکز قائم

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 3 مارچ (اے پی پی) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے چین، ایران اور کرونا وائرس سے متاثرہ دیگر ممالک سے پاکستان آنے والے مسافروں کیلئے اسلام آباد میں 300 بستروں پر مشتمل جدید کیورنٹائن سینٹر قائم کر دیا۔ ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق چیین، ایران اور کرونا وائرس کے متاثرہ دیگر ممالک سے پاکستان آنے والے مسافروں کو 15 روز کےلئے اس عارضی قیام گاہ میں رکھا جائے گا، اس عارضی قیام گاہ، ڈسپنسری، کیفے ٹیریا اور دیگر تفریحی سہولیات چار دیواری کے اندر فراہم کی گئی ہیں۔ ترجمان کے مطابق دنیا بھر میں کرونا وائرس کی وجہ پیدا ہونے والی ایمرجنسی کے پیش نظر قرنطینہ سنٹر کا قیام ہنگامی بنیادوں پر ایک ہفتہ میں مکمل کیا گیا ہے، اس سینٹر کا قیام کرونا وائرس سے پیدا ہونے والی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے حفاظتی اقدام کے تحت کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ این ڈی ایم اے نے 20 ملین روپے کی لاگت سے کرونا وائرس کے مریضوں کی شناخت کرنے والے تین جدید سکینر بھی حاصل کئے ہیں جو مختلف ایر پورٹس پر نصب کئے گئے ہیں۔







