شہباز شریف کی چیخیں بتا رہی ہیں کہ برطانوی حکومت کو نوازشریف اور ان کی وطن واپسی کیلئے چٹھی موصول ہو چکی ہے، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد ۔ 3 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی چیخیں بتا رہی ہیں کہ حکومت پاکستان کی جانب سے برطانوی حکومت کو نوازشریف اور ان کی وطن واپسی کیلئے چٹھی موصول ہو چکی ہے، نوازشریف اور شہباز شریف نے ذاتی مفاد کیلئے بیرون ملک جانے کا فیصلہ کر کے مسلم لیگ (ن) …

اسلام آباد ۔ 3 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی چیخیں بتا رہی ہیں کہ حکومت پاکستان کی جانب سے برطانوی حکومت کو نوازشریف اور ان کی وطن واپسی کیلئے چٹھی موصول ہو چکی ہے، نوازشریف اور شہباز شریف نے ذاتی مفاد کیلئے بیرون ملک جانے کا فیصلہ کر کے مسلم لیگ (ن) کی کلچ پلیٹیں توڑ دی ہیں۔ منگل کو وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ کے دوران ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ حکومتیں واٹس ایپ یا سوشل میڈیا پر نہیں چلتیں بلکہ ایک طے شدہ قواعد و ضوابط کے مطابق کام ہوتے ہیں۔ حکومت نے نوازشریف اور شہباز شریف کی وطن واپسی کیلئے برطانوی حکومت کو خط لکھ دیا ہے آج ہی شہباز شریف کی چیخیں بتا رہی ہیں کہ خط برطانوی حکومت کو موصول ہو چکا ہے، حکومت تمام قانونی تقاضے پورے کرے گی۔ حکومت نے نوازشریف اور شہباز شریف کو موقع فراہم کر دیا ہے اب یہ ان کا فیصلہ ہے کہ وہ کس طرح کھیلنا چاہتے ہیں۔