ایئرچیف مارشل مجاہد انور خان س یوکرائن فضائیہ کے کمانڈر کرنل جنرل سرگی دروزدوف کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 3 مارچ (اے پی پی) ایئرچیف مارشل مجاہد انور خان سے یوکرائن فضائیہ کے کمانڈر کرنل جنرل سرگی دروزدوف نے ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ملاقات کی۔ کرنل جنرل سرگی دروزدوف نے پاک فضائیہ کی پیشہ وارانہ مہارت کی تعریف کی۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ کے سربراہ نے دونوں ممالک کے مابین موجود سکیورٹی اور دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا …

اسلام آباد ۔ 3 مارچ (اے پی پی) ایئرچیف مارشل مجاہد انور خان سے یوکرائن فضائیہ کے کمانڈر کرنل جنرل سرگی دروزدوف نے ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ملاقات کی۔ کرنل جنرل سرگی دروزدوف نے پاک فضائیہ کی پیشہ وارانہ مہارت کی تعریف کی۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ کے سربراہ نے دونوں ممالک کے مابین موجود سکیورٹی اور دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو سلامی پیش کی۔ معزز مہمان نے پاک فضائیہ کے شہداءکو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لئے یاد گارِ شہداءپر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔