ایران کے وزیرخارجہ کی بھارتی غنڈہ گردی کی مذمت خوش آئند ہے، مسلمانوں پر بہیمانہ تشدد نے دنیا کو دہلا کر رکھ دیا ہے، وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ٹوئیٹ

اسلام آباد۔وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ایران کے وزیرخارجہ کی بھارتی غنڈہ گردی کی مذمت خوش آئند ہے، مسلمانوں پر ہونے والے بہیمانہ تشدد نے دنیا کو دہلا کر رکھ دیا ہے۔ منگل کو اپنے ایک ٹوئیٹ میں معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کوئی مہذب معاشرہ یا ملک ظلم وستم کا ساتھ نہیں دے سکتا۔ …

اسلام آباد۔وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ایران کے وزیرخارجہ کی بھارتی غنڈہ گردی کی مذمت خوش آئند ہے، مسلمانوں پر ہونے والے بہیمانہ تشدد نے دنیا کو دہلا کر رکھ دیا ہے۔ منگل کو اپنے ایک ٹوئیٹ میں معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کوئی مہذب معاشرہ یا ملک ظلم وستم کا ساتھ نہیں دے سکتا۔ ایران نے واضح کیا ہے کہ آگے بڑھنے کا راستہ پرامن ڈائیلاگ اور قانون کی حکمرانی ہے۔