وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا اپنے ایرانی ہم منصب جواد ظریف سے ٹیلیفون پر رابطہ ،کرونا وائرس سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

اسلام آباد ۔ 4 مارچ (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے ایرانی ہم منصب جواد ظریف سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اورکرونا وائرس کی وجہ سے ایران میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے کرونا وائرس کے خلاف مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بدھ کو اپنے ایرانی ہم …

اسلام آباد ۔ 4 مارچ (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے ایرانی ہم منصب جواد ظریف سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اورکرونا وائرس کی وجہ سے ایران میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے کرونا وائرس کے خلاف مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بدھ کو اپنے ایرانی ہم منصب جواد ظریف سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور کرونا ائرس سے ایران میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایران کے لیے پاکستان کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔دونوں وزرائے خارجہ نے کرونا وائرس کے خلاف مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ہندوستان میں مسلمانوں کے خلاف مظالم کو اجاگر کرنے پر اپنے ایرانی ہم منصب کا شکریہ بھی ادا کیا۔