اسلام آباد ۔ 5 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ و اقتصادی امور ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے آبادی سے متعلق امور میں اقوام متحدہ کے فنڈ برائے بہبود آبادی (یو این ایف پی اے) کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ یو این ایف پی اے کی جانب سے اس ضمن میں پاکستان کے ساتھ تکنیکی اور مالی تعاون میں اضافہ خوش آئند ہے۔ انہوں نے …
وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ و اقتصادی امور کی یو این ایف پی اے کی کنٹری نمائندہ سے ملاقات میں گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 5 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ و اقتصادی امور ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے آبادی سے متعلق امور میں اقوام متحدہ کے فنڈ برائے بہبود آبادی (یو این ایف پی اے) کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ یو این ایف پی اے کی جانب سے اس ضمن میں پاکستان کے ساتھ تکنیکی اور مالی تعاون میں اضافہ خوش آئند ہے۔ انہوں نے یہ بات جمعرات کو یہاںیو این ایف پی اے کی کنٹری نمائندہ لینا موسیٰ سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ وزیراعظم کے مشیر نے اس امید کا اظہار کیا کہ آنے والے برسوں میں پاکستان اور یو این ایف پی اے کے درمیان تعلقات اور اشتراک کار میں مزید بہتری آئے گی۔ ملاقات میں یو این ایف پی اے کے پاکستان کے ساتھ سٹرٹیجک شراکت داروں کو وسعت دینے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ اقوام متحدہ کی کنٹری نمائندہ نے وزیراعظم کے مشیر کو قومی اور صوبوں کی سطح پر بہبود آبادی، خاندانی منصوبہ بندی، تولیدی صحت، نوجوانوں، خواتین کی صحت اور صنفی امتیاز کے حوالہ سے مختلف وزارتوں کے ساتھ مل کر اٹھائے جانے والے اقدامات بارے تفصیلی بریفنگ دی۔







