اسلام آباد ۔ 6 مارچ (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ممتاز مذہبی اسکالر مولانا طاہر اشرفی نے جمعہ کو وزارتِ خارجہ میں ملاقات کی۔ ملاقات میں اہم مذہبی اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ مذہبی اسکالر ملک میں عوام کی رہنمائی اور تربیت میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ مولانا طاہر اشرفی نے وزیر خارجہ کو یقین دلایا …
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ممتاز مذہبی اسکالر مولانا طاہر اشرفی کی ملاقات
اسلام آباد ۔ 6 مارچ (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ممتاز مذہبی اسکالر مولانا طاہر اشرفی نے جمعہ کو وزارتِ خارجہ میں ملاقات کی۔ ملاقات میں اہم مذہبی اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ مذہبی اسکالر ملک میں عوام کی رہنمائی اور تربیت میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ مولانا طاہر اشرفی نے وزیر خارجہ کو یقین دلایا کہ ملک و قوم کی بھلائی کیلئے تمام علماءاور اسکالر ملکی قیادت کے ساتھ ہیں۔









