اسلام آباد ۔ 6 مارچ (اے پی پی) پاکستان نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے جس کے نتیجہ میں متعدد قیمتی جانیں ضائع اور متعدد زخمی ہو گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کی ترجمان کے مطابق پاکستان نے جمعہ کو کابل میں دہشت گرد حملے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت اور افغان نائب صدر عبداللہ …
پاکستان کی کابل میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت ،دہشت گرد حملے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار
اسلام آباد ۔ 6 مارچ (اے پی پی) پاکستان نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے جس کے نتیجہ میں متعدد قیمتی جانیں ضائع اور متعدد زخمی ہو گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کی ترجمان کے مطابق پاکستان نے جمعہ کو کابل میں دہشت گرد حملے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت اور افغان نائب صدر عبداللہ عبداللہ کے دھماکے میں محفوظ رہنے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے افغان تنازعہ کے مذاکرات کے ذریعے سیاسی حل کی مسلسل حمایت کی ہے اور یہ قیام امن کیلئے ایک تاریخی موقع ہے۔ پاکستان نے تمام فریقوں پر زور دیا ہے کہ وہ افغانستان میں پائیدار امن و استحکام کے قیام کےلئے تعمیری جذبے کے ساتھ مل کر کام کریں۔









