اسلام آباد ۔ 7 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان کا ہفتہ کو کراچی کا دورہ نا موزوں موسمی حالات کے باعث منسوخ کردیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ وزیراعظم نے ہفتہ کو کراچی کا دورہ کرنا تھا جہاں انہوں نے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کرنا تھا جن میں سخی حسن فلائی اوور، فائیو سٹار فلائی اوور اور کے ڈی اے فلائی اوور کے منصوبے شامل ہیں۔ …
وزیراعظم عمران خان کا ہفتہ کو کراچی کا دورہ نا موزوں موسمی حالات کے باعث منسوخ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 7 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان کا ہفتہ کو کراچی کا دورہ نا موزوں موسمی حالات کے باعث منسوخ کردیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ وزیراعظم نے ہفتہ کو کراچی کا دورہ کرنا تھا جہاں انہوں نے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کرنا تھا جن میں سخی حسن فلائی اوور، فائیو سٹار فلائی اوور اور کے ڈی اے فلائی اوور کے منصوبے شامل ہیں۔ اسی طرح وزیراعظم نے اپنے دورے کے دوران نشتر روڈ اور منگھو پیر روڈ کی تعمیر ومرمت اور بحالی کے منصوبے کا بھی افتتاح کرنا تھا جبکہ وزیراعظم نے اپنے دورے کے دوران کراچی اور بالخصوص سندھ میں وفاقی حکومت کے عوامی فلاح وبہبود اور مختلف ترقیاتی منصوبوں پر جاری پیشرفت کا بھی جائزہ لینا تھا۔







