آیندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی سمیت گر ج چمک کے سا تھ بارش اور برفباری کی توقع ، محمکہ موسمیات

اسلام آباد ۔ 7 مارچ (اے پی پی)محکمہ موسمیات کے مطابق آیندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی سمیت بالائی پنجا ب،کشمیر، بالائی خیبر پختو نخوا اورگلگت بلتستان میں گر ج چمک اور تیزہوائوں کے سا تھ مزید بارش اور بلند پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔ ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم خشک رہے گا۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا ، پنجاب ، کشمیر کے اضلاع اور اسلام آباد …

اسلام آباد ۔ 7 مارچ (اے پی پی)محکمہ موسمیات کے مطابق آیندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی سمیت بالائی پنجا ب،کشمیر، بالائی خیبر پختو نخوا اورگلگت بلتستان میں گر ج چمک اور تیزہوائوں کے سا تھ مزید بارش اور بلند پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔ ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم خشک رہے گا۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا ، پنجاب ، کشمیر کے اضلاع اور اسلام آباد میں تیز ہوائو ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش خیبرپختونخوا کے علاقوں مالم جبہ 81 ، کاکول 30 ، بالاکوٹ ، کالام ، سیدو شریف 26 ، پٹن 19 ، دیر 11 ، تخت بائی 12 ، پاراچنار 08 ، پشاور 07 ، میر کھانی ، چیراٹ 02 ، بنوں ، ڈی آئی خان 01 ، پنجاب کے علاقوں اسلام آباد 24 ، راولپنڈی 18 ، منگلا 19 ، منڈی بہاوالدین ، ٹوبہ ٹیک سنگھ 14 ، سیالکوٹ 12 ، فیصل آباد 11 ، نارووال ، خانیوال 10 ، جہلم 09 ، نور پورتھل ، جوہرآباد ، قصور ، حافظ آباد ، جھنگ 08 ، بہاولپور 07 ، گجرات 07 ، بھکر 06 ، اوکاڑہ ، ملتان 05 ، لاہور 05 ، لیہ 04 ، سرگودھا ، کوٹ ادو 02 جبکہ کشمیر کے علاقوں راولاکوٹ ، مظفرآباد ، گڑھی دوپٹہ ، کوٹلی18.ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ مالم جبہ 20 اورکالام10 انچ بر ف باری بھی ریکارڈ کی گئی۔ کم سے کم درجہ حرارت،مالم جبہ میں منفی01، قلات،کالام،پاراچنار منفی03 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔