اسلام آباد ۔ 7 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے امید ظاہر کی ہے کہ رواں ماہ افراط زر کی شرح میں مزید کمی متوقع ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سایٹ ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ افراط زر کی شرح میں متواتر دوسرے مہینے سے کمی دیکھی گئی ہے اور مارچ کے دوسرے ہفتے میں مزید کمی کی …
رواں ماہ افراط زر کی شرح میں مزید کمی متوقع ہے، چوہدری فواد حسین

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 7 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے امید ظاہر کی ہے کہ رواں ماہ افراط زر کی شرح میں مزید کمی متوقع ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سایٹ ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ افراط زر کی شرح میں متواتر دوسرے مہینے سے کمی دیکھی گئی ہے اور مارچ کے دوسرے ہفتے میں مزید کمی کی توقع ہے۔ حکومتی کوششیں اور عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی ملک میں افراط زر کی شرح میں کمی کی بڑی وجوہات ہیں۔







