وزیر مملکت برائے انسداد منشیات و سیفران شہریار آفریدی کا اساس انٹر نیشنل سکول میں ”سپورٹس ڈے“ کی تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 7 مارچ (اے پی پی) وزیر مملکت برائے انسداد منشیات و سیفران شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ کھیل انسان کی کردار سازی میں بھرپور کر دار ادا کرتے ہیں لہذاءطلبہ و طالبات کو تعلیم کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سر گرمیوں خاص طور پر کھیلوں کے مقابلوں میں ذوق و شوق سے حصہ لینا چاہئے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد کے ایک …

اسلام آباد ۔ 7 مارچ (اے پی پی) وزیر مملکت برائے انسداد منشیات و سیفران شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ کھیل انسان کی کردار سازی میں بھرپور کر دار ادا کرتے ہیں لہذاءطلبہ و طالبات کو تعلیم کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سر گرمیوں خاص طور پر کھیلوں کے مقابلوں میں ذوق و شوق سے حصہ لینا چاہئے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد کے ایک معروف تعلیمی ادارے اساس انٹر نیشنل سکول میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اساس انٹرنیشنل سکول نے اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے گزشتہ روز سالانہ ”سپورٹس ڈے“ کا پُروقار انعقاد عامر خان باکسنگ ہال ، اسلام آباد میں کیا، جس کی صدارت سکول کی پرنسپل اور تمام ڈائریکٹرز نے کی۔ جب کہ اِس رنگا رنگ تقریب کے مہمان خصوصی وزیر مملکت شہریار خان آفریدی تھے۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ پاک کلام اور قومی ترانے سے کیا گیا۔ تمام طلبہ و طالبات نے بڑھ چڑھ کر اِس تقریب میں حصہ لے کر اپنا کر دار ادا کیا اور مختلف ٹیبلوز اور کرتب دِکھا کر حاضرین سے داد وصول کی۔ اسی تقریب میں خصوصی بچوں کی انفرادی اور اجتماعی پرفارمنس نے شرکا ءکا دل موہ لیا۔ اس موقع پر والدین کا جوش و خروش بھی دیدنی تھا، اساتذہ کرام اور والدین کی دوڑوں کے مقابلہ جات نے اس تقریب کی رونق میں خاطر خواہ اضافہ کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت نے طلباءو طالبات کی کارکردگی اور سکول انتظامیہ کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ طلباءو طالبات میں کھیلوں کے مقابلے دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھیل انسان کی کردار سازی میں بھرپور کر دار ادا کرتے ہیں لہذاءطلبہ و طالبات کو تعلیم کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سر گرمیوں خاص طور پر کھیلوں کے مقابلوں میں ذوق و شوق سے حصہ لینا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ خصوصی بچوں کی انفرادی اور اجتماعی پرفارمنس دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے۔ انہوں نے تقریب میں مدعو کرنے پر اساس انٹرنیشنل سکول کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب کے اختتام پر فاتح پانے والے طالبہ اور طالبات میں میڈلز ، ٹرافیزاور سرٹفیکیٹس تقسیم کیئے جنہیں حاصل کر کے طالب ِ علموں نے خوشی و مسرت کا اظہا ر کیا۔ اس تقریب کو کامیاب بنانے والے جونئیر سٹاف کی حوصلہ افزائی کے لئے اُ ن میں نقد انعامات تقسیم کیے۔